Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ریونیو کو بہتر کئے بغیر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے نظام کو چلانا مشکل ہے لہٰذا ریونیو افسران ریکوری بہتر بنانے کے لئے مزید اقدامات کریں-  
     
  19-Feb-2019  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ریونیو کو بہتر کئے بغیر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے نظام کو چلانا مشکل ہے لہٰذا ریونیو افسران ریکوری بہتر بنانے کے لئے مزید اقدامات کریں، بلدیہ عظمیٰ کراچی کو درپیش بجٹ شارٹ فال کو پورا کرنے کے لئے زیادہ کوششوں کی ضرورت ہے، مرکز اسلامی اور لانڈھی اسپورٹس کمپلیکس کو قابل استعمال بنایا جائے تاکہ عوام کو ان منصوبوں سے فائدہ ہو، ان خیالات کااظہار انہوں نے محکمہ جاتی سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن، مشیر مالیات ڈاکٹراصغر عباس شیخ اور دیگر افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی وسیم اختر نے ہدایت کی کہ ریکوری سے متعلق محکموں کے افسران کوششوں کو تیز کریں اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ریونیو میں اضافہ کریں ہر ماہ ریونیو افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور یہ دیکھا جائے گا کہ کن محکموں نے اپنے اہداف حاصل کئے ہیں تاکہ اس ضمن میں مزید ضروری اقدامات عمل میں لائے جائیں، ریکوری کی صورتحال کو بہتر بنائے بغیر مالی استحکام حاصل نہیں کیا جاسکتا، محکمہ جاتی افسران اس حوالے سے تجاویز دیں اور دی گئیں ہدایات پر فوری عملدرآمد یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ مرکز اسلامی شہر کا اہم ترین منصوبہ ہے مگر بد قسمتی سے ابھی تک شہریوں کو اس سے فائدہ نہیں ہورہا لہٰذا اس منصوبے کو فوری طور پر قابل استعمال بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ لانڈھی کورنگی اور ملحقہ علاقوں کے نوجوانوں کو کھیلوں کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے بنائے گئے لانڈھی اسپورٹس کمپلیکس کے منصوبے کو بھی بہتر طریقے سے استعمال میں لایا جائے اور اس کے لئے تیز ترین اقدامات کئے جائیں تاکہ اس منصوبے کی افادیت سامنے آئے، انہوں نے کہا کہ کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ سمیت بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام فلاحی منصوبوں اور اسپورٹس کمپلیکسز میں تجارتی سرگرمیوں پر پابندی ہے اگر اس سلسلے میں کوئی شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ محکمہ جاتی سربراہ کے خلاف کارروائی ہوگی جبکہ چائنا گرائونڈ میں پارک تعمیر کرنے کے لئے پی سی ون تیار کیا جائے، انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر کی چار دیواری کی تعمیر اور سیوریج کی نکاسی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے فوری کام شروع کیا جائے تاکہ یہاں آنے والے شہریوں اور ان کی فیملی کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، چڑیا گھر شہر کی اہم تفریح گاہ کا درجہ رکھتی ہے لہٰذا اسے خوب سے خوب تر بنانے پر کام جاری رکھا جائے، اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے چڑیا گھر کی اندرونی سڑکوں اور پنجروں کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ چڑیا گھر کی اندرونی سڑکوں کی تعمیر اور فٹ پاتھوں کی مرمت کے کام کو فوری طور پر شروع کیا جائے، سفید شیر کے پنجرے کے شیشے کی تبدیلی اور دیگر جانوروں اور پرندوں کے پنجروں کی مرمت کے لئے بھی فوری اقدامات کئے جائیں، انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ریونیو ریکوری کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو ہرممکن بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں تاکہ ادارے کی کارکردگی بہتر ہوسکے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard