Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہاہے کہ ادبی و ثقافتی محافل اور مشاعرے زندگی کی الجھنوں کا انتہائی لطیف پیرائے میں حل پیش کرتے ہیں-  
     
  28-Mar-2019  
     
   
     
  میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہاہے کہ ادبی و ثقافتی محافل اور مشاعرے زندگی کی الجھنوں کا انتہائی لطیف پیرائے میں حل پیش کرتے ہیں، نہ صرف انسانی سطح پر بلکہ سماجی سطح پر بھی شعر و سخن سے مزین محافل سے مثبت تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں مگر یہ انتہائی تلخ حقیقت ہے کہ کسی مشاعرے کے لئے اگر کچھ رقم درکار ہو تو اسے جمع کرنے میں بڑی مشکل ہوتی ہے ،اسی طرح کسی آسیب زدہ لائبریری کو صحیح کرنا یااس پر بات کرنا آسان نہیں ،یہ آج کا المیہ ہے جس پر سنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزمِ شعر و سخن اور کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم پاکستان کے موقع پر کے ایم سی آفیسرز لان اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ میں منعقدہ محفل مشاعرہ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت معروف شاعر پروفیسر جاذب قریشی نے کی، محفل مشاعرہ میں ملک کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے معروف شعراء کرام نے حصہ لیا جبکہ نظامت کے فرائض شکیل خان نے انجام دیئے، اس موقع پر بزمِ شعر و سخن کے چیف آرگنائزر عبید ہاشمی، صدر طارق جمیل، سینئر نائب صدر ڈاکٹر سہیل اختر، معتمدِ عمومی خالد محمود میر ، کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری بلال منظر، سیکریٹری نشر و اشاعت علی حسن ساجد اور دیگر بھی موجودتھے، مہمان خصوصی میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ رویوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، سول سوسائٹی کو چاہئے کہ وہ شہر کے نرم گوشے کو اجاگر کرنے کے لئے اپنے مسائل اور چیزوں کو اعلیٰ سطح تک پہنچائے،انہوں نے کہا کہ بہت ساری باتوں کا جواب بڑے بڑے سائنسدان نہیں دے پاتے مگر اس کا جواب شعراء کرام بڑے لطیف انداز میں دے دیتے ہیں، شعراء کرام اور ادیبوں کے پاس وہ خیال اور وہ سوچ موجود ہے کہ جس سے مسائل کا حل بھی سامنے آتا ہے، شاعری صرف محبوب اور محبوبہ کے تعلق کا نام ہی نہیں بلکہ ذہنی تنائو میں ٹھہرائو اور مسائل کا حل ہے ، انہوں نے کہا کہ کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ساتھ اس طرح کی محافل سجانے میں بلدیہ عظمیٰ کراچی آئندہ بھی تعاون کرے گی، ہم سب مل کر اپنے ذہنوں میں اجالا پیدا کرنے کے لئے نایاب ہیروں کوایک جگہ جمع کریں گے تو بات بنے گی۔بعدازاں مہمان خصوصی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے مختلف شعراء کرام میں یادگاری شیلڈ بھی پیش کیں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard