Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ عوام کی منتخب بلدیاتی قیادت نے اس وقت شہریوں کو باغ ابن قاسم کا ایک بڑا تحفہ دیا ہے -  
     
  31-Mar-2019  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ عوام کی منتخب بلدیاتی قیادت نے اس وقت شہریوں کو باغ ابن قاسم کا ایک بڑا تحفہ دیا ہے جب شہر میں شدید گرمی پڑ رہی ہے اور ہیٹ اسٹروک کا خطرہ ہے، سمندر کے کنارے پر واقع اس پارک میں ہر وقت تیز ہوائیں چلتی ہیں خصوصا شام کو اس پارک میں اس قدر ٹھنڈی ہوائیں چلتی ہیں کہ سردی کا احساس ہونے لگتا ہے، شہریوں کے لئے داخلہ مفت ہے اور پارک رات 11 بجے تک کھلا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی رات باغ ابن قاسم میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آتش بازی اور موسیقی کے پروگرام کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔ میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن سمیت شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ میئر کراچی نے کہا کہ مجھے آج بڑی خوشی ہورہی ہے کہ کراچی کے عوام کو تفریح کے لئے ایک بہترین جگہ میسر آئی ہے جہاں وہ سخت گرمیوں میں بھی اپنی شامیں خوشگوار بنا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج کراچی کے عوام اس پارک میں بڑی تعداد میں آ رہے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔ یہاں کا موسم بہت اچھا ہے خصوصا آج جب کراچی کا موسم سخت گرم ہورہا ہے یہاں کی شام بہت ٹھنڈی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ انتہائی مصروفیات سے وقت نکال کر اس پارک کے افتتاح کے لئے آئے۔ انہوں نے کراچی کیلئے 162 ارب کا پیکیج بھی دیا ہے اس کا بھی شکریہ۔ ایک سوال کے جواب میں میئر کراچی نے کہا کہ ہم نے جو مسائل اٹھائے تھے وزیراعظم پاکستان نے ان منصوبہ کے لئے ترقیاتی پیکیج دیا ہے جو کراچی کے لئے بہت اہم ہیں گو کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لئے یہ رقم کافی نہیں مگر اس حوالے سے بہتر اقدام ہے کہ مسائل کے حل کی شروعات تو ہوئیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت سندھ کی ترقی کے لئے رقم دے رہی ہے تو اس پر تنقید نہیں ہونی چاہئے بلکہ سراہنا چاہئے تاہم وفاقی حکومت کو اس پیکیج میں صوبائی حکومت کو بھی شامل کرنا چاہئے، صوبائی حکومت کی شمولیت کے بغیر پیکیج کے عملدرآمد میں مشکلات ہو سکتی ہیں، سب کا مقصد شہر ،صوبہ اور ملک کی ترقی ہے تو اس میں کسی کو بھی اختلاف نہیں بلکہ مل کر عوام کی مشکلات کا حل نکالنا چاہئے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard