Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کراچی چڑیا گھر میںسالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری بحالی اور بہتری (Rehabilitation & Improvement) کے مختلف کاموں کو 30 جون سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے  
     
  03-Apr-2019  
     
   
     
  کراچی چڑیا گھر میں نئے بڑے جانوروں کی آمد سے قبل ان کے لئے جدید انکلوژرز(پنجرے) بنانے کاکام تیزی سے جاری ہے جن کے مکمل ہوتے ہی کراچی چڑیا گھر میں بڑے جانور رائنو گینڈا، دریائی گھوڑا، ہیپو اور زیبرا لائے جائیں گے جن کی منظوری صوبائی حکومت پہلے ہی دے چکی ہے دوسری جانب میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کراچی چڑیا گھر میںسالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری بحالی اور بہتری (Rehabilitation & Improvement) کے مختلف کاموں کو 30 جون سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے،بدھ کی صبح ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کراچی چڑیا گھر کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے مختلف کاموں کا نقشے کی مدد سے جائزہ لیا، اس موقع پرحکومت سندھ کے اسپیشل سیکریٹری برائے میگا پروجیکٹس نیاز سومرو، ڈائریکٹر میگا پروجیکٹس خالد مسرور، آرکیٹکٹ شاہد سعید، سینئر ڈائریکٹر ریکریشن منصور قاضی، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسماعیل شاکر، ڈپٹی ڈائریکٹرزرئیس عابدہ، محمد یونس اور ایگزیکٹو انجینئر عامر قریشی بھی موجود تھے، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کراچی چڑیا گھر کے ان مقامات کا جائزہ لیا جہاں تعمیرات کام تیزی سے جاری ہے انہوں نے کہا کہ کراچی چڑیا گھر سمیت دیگر تفریحی مقامات اور باغات اس شہر کی پہچان ہیں جنہیں خوب سے خوب تر بنانے کے لئے ہماری کوششوں کو جاری رہنا چاہئے، انہوں نے بتایا کہ چڑیا گھر کی بیرونی دیوار پر یہاں آنے والے شائقین بالخصوص بچوں کے لئے مختلف جانوروں اورپرندوں کی رنگین تصاویر ( ڈرائنگ) بنائی گئی ہیں جسے یہاں آنے والے شائقین بہت زیادہ پسند کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ کراچی چڑیا گھر میں بحالی اور بہتری کے پروگراموں میں بڑے جانوروں کے لئے جو انکلوژرز تعمیر کئے جارہے ہیں ان میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ وہ جانوروں کے قدرتی ماحول سے قریب ہوں ، انہو ںنے بتایا کہ چڑیا گھر میں ہونے والے کاموں کے دوران بالخصوص تمام درختوں کی حفاظت کی گئی اور کسی بھی درخت کو نقصان پہنچائے بغیر تعمیراتی کام جاری ہے ،چڑیا گھر میں مزید بڑے درخت لگانے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے اور جلد ہی یہاں مزید بڑے درخت فراہم کردیئے جائیں گے، اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن کو بتایا گیا کہ چڑیا گھر کے تین داخلی دروازوں پر مجموعی طور پر 60 بیت الخلا تعمیر کئے جارہے ہیں جن میں سے 30 مردوں اور 30 خواتین کے لئے مخصوص ہونگے، انہیںبتایا گیا کہ چڑیا گھر میں فوڈ اسٹالز کے لئے بھی علیحدہ سے مناسب اور بڑی جگہ بنائی جارہی ہے جبکہ یہاں پانی اور گیس کی فراہمی کے لئے زیر زمین کام جاری ہے، انہیں بتایا گیا کہ پارکنگ کے لئے چڑیا گھر میں دو داخلی دروازے مخصوص ہیں جبکہ پارکنگ کی جگہ کو مزید چوڑا کیا جارہا ہے، انہوں نے چڑیا گھر میں جاری کاموں کوسراہتے ہوئے کہا کہ کراچی چڑیا گھر شہریوں کے لئے ایک عمدہ تفریح گاہ ہے جسے خوب سے خوب تر بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو یہاں آکر نہ صرف یہ کہ خوشی حاصل ہو بلکہ انہیں درختوں، جانوروں اور ماحولیات کے حوالے سے مختلف معلومات بھی حاصل ہوں، واضح رہے کہ 40 ایکڑ رقبے پر محیط چڑیا گھر میں سو اور ڈیڑھ سو سال تک کے قدیم درخت بھی موجود ہیں جن میں برگد، پیپل، نیم اور املی وغیرہ کے درخت شامل ہیں جبکہ برگد کے بعض ایسے درخت جو بہت بڑے حصے پر پھیلے ہوئے ہیں ان میں اب بھی نئے سرے سے جڑیں نکل رہی ہیں اور برگد کے یہ قدیم درخت مزید پھیل رہے ہیں جس سے چڑیا گھر کے حسن میں اور بھی اضافہ ہورہا ہے، یہ تمام تر قدیم درخت برطانوی دور حکومت میں لگائے گئے تھے ، کراچی چڑیا گھر میں 850سے زائد جانور موجود ہیں جن میں پرندے، میمالیہ اور دیگر شامل ہیں، ان میں 134 میملز، 244 رینگنے والے جانور، 475 مختلف اقسام کے پرندے اور 200 مختلف نسل کی مچھلیاں بھی خوبصورت ایکوریم میں رکھی گئی ہیں اس کے علاوہ دو آبشاریں (واٹر فال) بھی موجود ہیں۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard