Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ڈپٹی میئر کے انتخابات میں بلا وجہ 17 ماہ کی تاخیر کی گئی جس سے نظام کو نقصان ہوا-  
     
  18-Apr-2019  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ غیر تربیت یافتہ پولیس نے 2سال میں بچوں سمیت 6 افراد کو قتل کردیا، پولیس کو غیر مسلح کیا جائے، ترتیب یافتہ پولیس آبادی میں فائر نہیں کرتی، سندھ حکومت وفاق سے مزید اختیارات اور وسائل مانگ رہی ہے مگر بلدیاتی اداروں کے وسائل اور اختیارات اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں، دہرے معیار سے معاشرہ ترقی نہیں تنزلی کی طرف جا رہاہے، دستور کے آرٹیکل 140-A پر عمل کئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا اور نہ ہی جمہوریت مضبوط ہوگی، ڈپٹی میئر کے انتخابات میں بلا وجہ 17 ماہ کی تاخیر کی گئی جس سے نظام کو نقصان ہوا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ڈپٹی میئر کے انتخابات کے موقع پر کے ایم سی کے صدر دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس سے قبل انہوں نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے انتخابی کیمپوں کا دورہ کیا اور دونوں امیدواروں سے ملاقات کی اور انتخابی عمل کے بارے میں دریافت کیا بعدازیں انہوں نے ڈپٹی میئر کے امیدوار سید ارشد حسن کے ہمراہ پونے 3 بجے ووٹ کاسٹ کیا، میئر کراچی نے کہا کہ کراچی میں کام کرنے والی پولیس غیر تربیت یافتہ ہے، آئی جی غیر تربیت یافتہ پولیس سے اسلحہ واپس لیں، شہریوں کو قتل کرنے کا لائسنس دے دیا گیا، پولیس کی کارکردگی صفر ہے، ڈیڑھ سال کے بچے کو ہلاک کردیا گیا جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سوموٹو پر بلدیاتی انتخابات کرائے گئے تھے مگر جاگیردارانہ سوچ اس نظام کو کامیاب اور مضبوط نہیں ہونے دے رہی، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام سے عوام کے مسائل لوگوں کے دروازے پر حل ہوتے ہیں، ڈپٹی میئر نے میڈیا کے سامنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا،غیرضروری طور پر 17 ماہ ضائع کئے گئے، آج حق کی جیت ہوگی جو بھی ڈپٹی میئر منتخب ہوگا اس کے ساتھ ٹیم ورک کے تحت کام کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا تھا اور ڈپٹی میئر کے لئے ووٹ مانگا تھا، نتائج کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ کس جماعت نے تعاون کیا، میئر کراچی نے کہا کہ حکومت سندھ کا دہرا معیار ہے اپنے لئے تو وہ وفاقی حکومت سے مزید اختیارات اور وسائل مانگ رہی ہے مگر دوسری جانب بلدیاتی خدمات اور بلدیاتی اداروں کے وسائل اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں جس کا نقصان عوام کا ہورہا ہے جبکہ خود بھی کام نہیں کررہی اور دوسروں کو بھی کام نہیں کرنے دیتی، اپنے حق تو مانگ رہی ہے دوسروں کے حقوق غضب کررکھے ہیں ،ہم نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہوئی ہے کہ دستور کے آرٹیکل 140-A پرعمل کیا جائے توقع ہے کہ اس پر جلد فیصلہ آئے گا، جب تک بلدیاتی نظام مضبوط نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عدالت فیصلہ دے چکی ہے کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو ختم کیا جائے اور صفائی کانظام بلدیہ عظمیٰ کراچی کے حوالے کیا جائے مگر صوبائی حکومت نے اس پر بھی عمل نہیں کیا، ہم نے ہائیکورٹ میں درخواست دی ہوئی ہے کہ عدالت کے احکامات پر عملدرآمد کیا جائے۔ بعدازیں میئر کراچی وسیم اختر نے کامیاب ہونے والے ڈپٹی میئر سید ارشد حسن کو مبارکباد دی۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard