Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی کی ہدایت پر سینئر ڈائریکٹر محکمہ انسداد تجاوزات نے ضلع شرقی ، غربی اور جنوبی کے مختلف علاقو ںمیں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کرتے ہوئے مختلف قسم کی تجاوزات کا خاتمہ کردیا -  
     
  23-Apr-2019  
     
   
     
  میئر کراچی کی ہدایت پر سینئر ڈائریکٹر محکمہ انسداد تجاوزات نے ضلع شرقی ، غربی اور جنوبی کے مختلف علاقو ںمیں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کرتے ہوئے مختلف قسم کی تجاوزات کا خاتمہ کردیا جبکہ کارروائی کے دوران مزاحمت اور سرکاری کام میں مداخلت پر تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ڈیفنس ویو، شہید ملت روڈ ایکسپریس وے، اقراء یونیورسٹی کے قریب جبکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں غیرقانونی طور پر قائم کی گئی بکرا پیڑی کے خلاف کارروائی کی گئی اور بھاری مشینری کے ذریعے پل کے نیچے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے علاوہ غیرقانونی سن شیڈز، چبوترے اور دیواروں کو مسمار کردیا گیا اور سڑکوں ،گلیوں میں موجود ٹھیلے، پتھارے، کیبنز، کھانے پینے کے اسٹال، تخت، کرسیاں، میزیں اور دیگر سامان ضبط کرکے اسٹور میں جمع کرا دیا گیا، سینئر ڈائریکٹر لینڈ اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ سائوتھ کرسٹل پلازہ بلگرامی روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران تمام تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا ان کارروائیوں کے دوران علاقہ اسسٹنٹ کمشنر، پولیس اور رینجرز کی نفری بھی موجود تھی، تجاوزات کے خلاف یہ کارروائی میئر کراچی وسیم اختر کی ان ہدایات کی روشنی میں کی گئی کہ شہر میں جہاں کہیں بھی تجاوزات قائم ہیں انہیں بلاتفریق ختم کیا جائے، میئر کراچی نے کہا کہ ایک طرف شہر میں کئی مقامات اور مرکزی شاہراہوں پر ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ٹریفک جام کی صورتحال ہے جبکہ دوسری جانب تجاوزات کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے اب جبکہ رمضان المبارک قریب ہے لہٰذا اس لئے ضروری ہے کہ شہر سے تجاوزات ختم کرنے کی کارروائیوں کو تیز تر کیا جائے تاکہ رمضان المبارک میں شہریوں کو ٹریفک جام کی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ بروقت سکون کے ساتھ اپنے گھروں میں پہنچ کر اپنے اہل خانہ کے ساتھ افطار کرسکیں ، میئر کراچی وسیم اختر نے انسداد تجاوزات کے عملے کو ہدایت کی کہ شہر میں تجاوزات قائم کرنے والے افراد اور لینڈ مافیا کے کارندوں کی حوصلہ شکنی کی جائے اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، انہوں نے کہاکہ تجاوزات کے باعث شہر کی سڑکیں تنگ اور فٹ پاتھیں پیدل چلنے والوں کے لئے بند ہوگئی ہیں اور شہریوں کو ان کی وجہ سے شدید دشواریوں کا سامنا ہے لہٰذا کسی کو بھی سڑکیں، فٹ پاتھ یا دیگر عوامی مقامات کو گھیرنے یا ان پر قبضہ کرکے کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، انہوں نے کہا کہ خاص طور پر اولڈ سٹی ایریا میں جہاں پہلے ہی ٹریفک کا گزرنا محال ہوگیا ہے اور تجاوزات کے باعث گھنٹوں ٹریفک جام رہنے کی شکایت عام ہے ایسی صورتحال کو مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا انہوں نے شہریوں خصوصاً کاروباری برادری سے بھی اپیل کی کہ تجاوزات کے خلاف بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ٹیم کے ساتھ تعاون کریں اور اگر کہیں تجاوزات قائم کرلی گئی ہیں تو انہیں رضاکارانہ طور پر ختم کردیں کیونکہ شہر اور شہریوں کی بہتری اسی میں ہے کہ ہم سب مل کر غیر قانونی کاموں کی انجام دہی میں رکاوٹ بن جائیں اور اپنے شہر کو ایک مثالی شہر بنانے کے لئے اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرتے رہیں۔ سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات نے تجاوزات قائم کرنے والوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ازخود تجاوزات ختم کردیں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور کارروائی کے دوران کسی بھی نقصان کی صورت میں وہ خود ذمہ دار ہوں گے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard