Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ جب تک سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈشہر سے کچرے کو مکمل طور پر نہیں اٹھاتا شہر کے نالے مکمل صاف نہیں ہوسکتے -  
     
  26-Apr-2019  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ جب تک سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈشہر سے کچرے کو مکمل طور پر نہیں اٹھاتا شہر کے نالے مکمل صاف نہیں ہوسکتے اور برسات میں شہریوں کے لئے بڑا مسئلہ پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کراچی کے اسپتال تباہ حال ہیں، شہریوں کے لئے بہتر علاج معالجے کی سہولیات کا فقدان ہے، مخیرحضرات اور ادارے اس کے لئے آگے بڑھ کر تعاون کریں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کراچی سینٹرل کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر ترقیاتی کاموں کے معائنہ اور کراچی انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز کے دورے کے موقع پر کیا، میئر کراچی نے ڈپٹی میئر سید ارشد حسن، سٹی کونسل کی مختلف کمیٹیوں کے چیئرمین حسن نقوی، خرم فرحان، سعد بن جعفر کے ہمراہ ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کے معائنے کے علاوہ برساتی نالوں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ شہر کے 40 بڑے نالوں کو بلدیہ عظمیٰ کراچی مسلسل صاف کر رہی ہے مگر شہر سے کچرا پوری طرح نہیں اٹھ رہا اور کچرے کا یہ ڈھیر علاقوں میں جمع ہونے کے ساتھ ساتھ برساتی نالوں میں بھی ڈالا جاتا ہے جس کے باعث صاف کئے ہوئے نالے دوبارہ کچرے سے بھر جاتے ہیں، جب تک سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کچرا مکمل طور پر نہیں اٹھاتا، نالوں کی صفائی کے مکمل فوائد حاصل نہیں کئے جاسکتے لہٰذا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کچرا اٹھانے کا بندوبست کرے، انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز کے دورے کے موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث کراچی کے اسپتال بری حالت میں ہیں اور شہریوں کو معیاری طبی سہولیات مہیا نہیں ہوپارہیں لہٰذا ہم نے مخیر حضرات کے تعاون سے کراچی میں کڈنی کا ڈیزیز انسٹیٹیوٹ قائم کیا ہے جہاں 75 مریضوں کو روزانہ مفت ڈائیلائسز کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاہم ہماری خواہش ہے کہ ان ڈائیلائسزمشینوں میں اضافہ کیا جائے مگر اس کے لئے وسائل کی کمی ہے ہماری مخیر حضرات سے درخواست ہے کہ اس شعبہ میں وہ مشینری اورسامان کی فراہمی کی صورت میں تعاون کریں انہوں نے کہا کہ ہماری تعمیر کی ہوئی سڑکیں اور گلیاں معیاری ہیں کیونکہ ہم نے سڑکوں کی تعمیر سے قبل سیوریج اور پانی کی لائنوں کو درست کیا ہے ، توقع ہے کہ یہ سڑکیں کئی عشروں تک برقرار رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی تیزی سے تکمیل کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو ان کی روزمرہ زندگی میں زیادہ سے زیادہ سہولت مہیا ہوسکے، اس حوالے سے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard