Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ مضافات اور دیہی علاقوں سے شہروں میں تیزی سے منتقل ہونے والی آبادی کے باعث مختلف قسم کے سماجی و معاشی چیلنجز کا سامنا ہے 2050 ء تک ایشیا کی دو تہائی آبادی شہری علاقوں میں ہوگی-  
     
  16-May-2019  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ مضافات اور دیہی علاقوں سے شہروں میں تیزی سے منتقل ہونے والی آبادی کے باعث مختلف قسم کے سماجی و معاشی چیلنجز کا سامنا ہے 2050 ء تک ایشیا کی دو تہائی آبادی شہری علاقوں میں ہوگی جنہیں انفراسٹرکچر، پانی، بجلی، سیوریج سسٹم سمیت بنیادی سہولیات، روزگار فراہم کرنا ہوگا، اگر آج سے ہی اس کے لئے کوششیں نہ کی گئیں تو مستقبل میں صورتحال مزید پیچیدہ ہوسکتی ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی شہری علاقوں کے بہتر انتظام کے حوالے سے یو این ڈی پی کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ساتھ شہری مسائل کے حل کے لئے یو این ڈی پی کے اشتراک کا تفصیلی جائزہ لے کر کراچی میں بھی اسی طرز پر بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی کے لئے کوششیں کی جائیں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس نے جمعرات کی صبح میئرکراچی وسیم اختر سے ملاقات کی اور انہیں میٹروپولیٹن سٹیزمیں بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ادارے کی اسٹڈی اور اس ضمن میں تیار کی گئی رپورٹ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن، چیئرمین ورکس کمیٹی حسن نقوی، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مسعود عالم اور دیگر افسران بھی موجود تھے، یو این ڈی پی کے وفد نے دنیا کے دیگر بڑے شہروں میں درپیش مسائل کے حل کے لئے مختلف پروگراموں پر عملدرآمد سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ اس سلسلے میں اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اشتراک سے ایک اربن پلیٹ فارم بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ اربنائزیشن سے متعلق بڑھتے ہوئے چیلنجز کا موثر طویل مدتی حل تلاش کیا جاسکے، جس میں حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے سمیت مختلف اداروں کو نمائندگی دی گئی ہے، اس پر کام جاری ہے اور جلد ہی شہری علاقے میں پانی کے ضیاع کو روکنے ، شہری زمین کے بہتر انتظام اور بلدیہ اسلام آباد کے ریونیو میں اضافے کے لئے تجاویز دی جائیں گی انہوں نے کہا کہ یو این ڈی پی پوری دنیا میں شہری علاقوں کے انتظام کے حوالے سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کام کر رہا ہے اور اس سلسلے میں 2016 میں قابل نمو اربنائزیشن اسٹریٹجی کے تحت مختلف شہری حکومتوں اور ترقی پذیر دنیا میں میئرز کے ساتھ اشتراک عمل کیا جارہا ہے تاکہ شہروں میں بنیادی سہولیات کی دستیابی کی صورتحال بہتر بنائی جاسکے، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب اور اہم شہر ہے جہاں دو بندرگاہ اور بین الاقوامی ایئر پورٹ واقع ہے اور یہ شہر صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کا مرکز ہے لہٰذا یہاں بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی ضروری ہے خاص طور پر صنعتی علاقوں میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ یہ شہر ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے اس سلسلے میں تمام اداروں سے رابطے جاری ہیں اور ہماری پوری کوشش ہے کہ کراچی میں شہری سہولیات کو بہتر بنایا جائے اور شہر کے مسائل جلد از جلد حل کئے جائیں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard