Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ میں تین سال سے ملک بھر کو آگاہ کر رہا ہوں کہ کے ایم سی کے وسائل روک دیئے گئے ہیں-  
     
  04-Aug-2019  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ میں تین سال سے ملک بھر کو آگاہ کر رہا ہوں کہ کے ایم سی کے وسائل روک دیئے گئے ہیں جب تک کراچی کا شیئر مکمل طور پر نہ ملے کراچی کے حالات بہتر نہیں ہوسکتے۔ بارش کے دوران میں نے وفاقی حکومت کو خط لکھا تھا کراچی کی مدد کی جائے، اب دیکھتے ہیں کہ وفاقی وزیر علی زیدی صاحب کس طریقے سے مدد کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں سمر کیمپ کی اختتامی تقریب کے موقع پر تقریب اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اسکول کے بچے اور ان کے والدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔سمر کیمپ میں 200 بچوں نے حصہ لیا تھا جو دو ماہ جاری رہا۔ سوئمنگ ،فٹبال اور جمناسٹک کی کلاسز کا اہتمام کیا گیا۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبا و طالبات کو شیلڈز اور میڈلز دیئے گئے۔ ننھے بچوں کی جانب سے میئر کراچی اور کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیااور رنگا رنگ غبارے فضاء میں چھوڑے گئے جبکہ ننھے طالبعلموں کی جانب سے جمناسٹک کا خوبصورت مظاہرہ کیا بھی کیا گیا۔ میڈیا کے سوال کے جواب میں میئر کراچی نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے پاس انفراسٹرکچر موجود ہے ہمیں مالی وسائل چاہئیں اگر وسائل مل جائیں تو شہر کو مکمل صاف کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے واٹر کمیشن کے سامنے کہا تھا کہ وسائل نہیں ہیں تاکہ نالوں کی صفائی کی جائے، سپریم کورٹ کے حکم پر 50 کروڑ روپے ملے تھے اس کا آڈٹ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کے پاس جمع کرادی ہے ابھی 70 ارب روپے باقی ہیں جو حکومت سندھ نے روکے ہوئے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا اسپورٹس کے حوالے سے کم خبریں دیتا ہے۔ ایسی سرگرمیوں کو زیادہ کوریج کی ضرورت ہے تاکہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے حوصلہ افزائی ہو۔ ہمارے پاس کھیل کے میدانوں کی بہت کمی ہے مگر حکومت کی اس طرف توجہ نہیں۔ کے ایم سی کے اتنے وسائل نہیں کہ شہریوں کو کھیل کی مکمل سہولتیں مہیا کی جاسکیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا اس حوالے سے کوئی تعاون نہیں۔ کے ایم سی ان محدود وسائل میں حتیٰ الامکان کوشش کررہی ہے کہ شہر کے بچوں کو کھیل کی سہولت حاصل ہو۔ دو ماہ کا یہ سمر کیمپ اسی لئے منعقد کیا جاتا ہے کہ بچوں کو صحت مند تفریح سہولت مہیا ہو، انہوںنے کہا کہ آئندہ اس کیمپ کو مزید بہتر کیا جائے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اس موقع پر کہا کہ کافی وقت کے بعد یہاں آیا ہوں کے ایم سی نے بچوں کو بہت اچھی سہولت فراہم کی ہے ،کے ایم سی بہت اچھا کام کررہی ہے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ کراچی میں بہت کام کی ضرورت ہے کراچی کو مل کر صاف کرنے کے فیصلہ بہت اچھا ہے ہم سب کو مل کر شہر کو صاف کرنا ہے۔ کے ایم سی اور میئر کراچی وسیم اختر اور ان کی ٹیم مبارک باد کے مستحق ہیں انہوں نے بچوں کو بین الاقوامی سطح کی سہولیات فراہم کی ہیں۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard