Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے وفاقی حکومت کے اقدامات اور پارلیمنٹ میں اشتراک خوش آئند ہے۔  
     
  08-Aug-2019  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے وفاقی حکومت کے اقدامات اور پارلیمنٹ میں اشتراک خوش آئند ہے۔ بھارت نے کشمیر میں ظلم بڑھا دیئے ہیں، بھارت نے اگر امن اور سفارتی زبان نہ مانی تو اگلا جواب ہماری آرمی بھی دے سکتی ہے۔ نہ صرف کراچی کے عوام بلکہ پوری قوم اس مسئلہ پریک جان ہو کر حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کراچی یونیورسٹی کی آرٹس لابی میں آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یوم آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میئر کراچی نے شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد عراقی، اے پی ایم ایس او کے انچارج حافظ شہریار اور طالب علموں کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا اور پرچم کشائی کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ آج قوم کو زیادہ متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ ہمارے دشمن نے سرحد پر کشیدہ صورتحال پیدا کررکھی ہے۔ کشمیر کا تسلیم شدہ اسٹیٹس تبدیل اور کشمیر میں مظالم شروع کئے ہوئے ہیں، بین الاقوامی برادری کو اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ بھارت جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے اس کو بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں متحد ہوکر بھارت کی ان زیادتیوں کو دنیا کے سامنے لانا چاہئے۔ حکومت نے اس مسئلہ کو مثبت طریقے سے اٹھایا ہے پوری قوم اس کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی طرف جو بھی میلی آنکھ سے دیکھے گا اس کی آنکھ نکال دیں گے۔ حکومت نے سفارتی سطح کو کم کرکے معزز طریقہ سے جواب دیا ہے اگر یہ بات سمجھ نہیں آئی تو ہماری فوج دوسرے طریقے سے جواب دینا جانتی ہے، انہوں نے کہا کہ قوم اس مسئلہ پر یک جان ہو کر حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے طالب علموں پر زور دیا کہ آپ محنت سے تعلیم حاصل کریں آپ کی پوری توجہ تعلیم پر ہونا چاہئے۔ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی ہم سب مل کر قائداعظم کے مشن کی تکمیل کریں گے اور پاکستان کو مضبوط سے مضبوط تر بنائیں گے اور یہ اسی وقت ہی ممکن ہے جب آپ علم کے زیور سے آراستہ ہونگے، انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں متعصبانہ اور غیر ذمہ دارانہ بیان نہیں دینا چاہئے تھا ایسے بیانات قومی یکجہتی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ یہ موقع ایسے بیانات سے گریز کرنے کا ہے۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ تقریب سے اے پی ایم ایس او کے عہدیداران سمیت دیگر طالب علموں نے بھی تقاریر کرتے ہوئے پاکستان کے قیام کے لئے کی جانے والی قربانیوں پر روشنی ڈالی اور پاکستان کی سلامتی، استحکام اور یکجہتی کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard