|
|
|
|
|
|
|
|
-
Mayor Karachi Wasim Akhtar said if people in Karachi did not chose to elect some other party which is in government also, this should not mean to usur
-
Mayor Karachi Wasim Akhtar said the name of Karachi Zoo being changed into the Zoological & Botanical Garden. The zoo provides recreation faci
-
Mayor Karachi Wasim Akhtar said the city being devastated, infrastructure collapsed completely, such a situation would not have been there had this ci
-
KMC run Karachi Institute of Heart Diseases performed free of cost angioplasty of five patients in two days after the repairing and restoration of the
-
Mayor Karachi Wasim Akhtar said the government taken good step by opening the Kartarpur corridor whereas Sikh community have ease in performing their
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی، میئر کراچی وسیم اختر اورڈپٹی میئر ارشد حسن نے ہفتہ کو بارش کے بعد شہر کی صورتحال کا جائزہ لینے اور نالوں کی صفائی کا معائنہ کرنے کے لئے شہر کا 5 گھنٹے سے زائد طویل دورہ کیا۔
|
|
|
|
|
|
10-Aug-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی، میئر کراچی وسیم اختر اورڈپٹی میئر ارشد حسن نے ہفتہ کو بارش کے بعد شہر کی صورتحال کا جائزہ لینے اور نالوں کی صفائی کا معائنہ کرنے کے لئے شہر کا 5 گھنٹے سے زائد طویل دورہ کیا۔ انہوں نے ہجرت کالونی، پی آئی ڈی سی، قیوم آباد، منظور کالونی، محمود آباد، ایڈمن سوسائٹی، بلوچ کالونی، کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل شارع فیصل اسٹار گیٹ، گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ گلشن اقبال، سہراب گوٹھ، سرجانی ٹاون گودرہ، نیو کراچی،سخی حسن ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاون اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔مختلف جگہوں پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ کراچی میں وفاقی حکومت کے اشتراک سے جو صفائی مہم کا آغاز ہوا ہے اس میں خاصی کامیابی ہوئی۔ کئی نالوں پر صفائی کا کام بروقت شروع ہونے سے اس بارش میں پانی کی نکاسی میں بہتری آئی ہے۔گجر نالے کو گہرائی تک صاف کیا جا رہا ہے یہ وہاں کے مکین بھی کہہ رہے ہیں۔ محمود آباد،کورنگی اور شہر کے متعدد نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ اب یہ مہم کسی سرکاری ادارے کی نہیں بلکہ کراچی کے شہریوں کی بن چکی ہم نے اس شہر کو مل کر صاف کرنا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کوئی بھی شہری صفائی مہم کے نام سے کسی کو چندہ نہ دے۔ انہوں نے کہا کہ میئر کراچی وسیم اختر اور ڈپٹی مئیر کراچی ارشد حسن کا کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ہم سب مل کر شہر میں صفائی مہم چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہجرت کالونی نالہ زیادہ خراب پوزیشن میں ہے یہ کے پی ٹی کی زمین ہے 30 اگست سے قبل کے پی ٹی اس کو مکمل صاف کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم میں وفاق مکمل شامل ہے کابینہ اجلاس میں اس پر تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مودی کشمیر میں ہولوکاسٹ دھراناچاہتا ہے۔ پاکستان کے عوام اور حکومت کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ گزشتہ بارشوں کے تجربہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بہتر حفاظتی اتنظامات کئے ہیں۔ صوبائی حکومت کے عدم تعاون کے باعث وفاقی حکومت سے تعاون کی درخواست کی کیونکہ یہ شہر کا مسئلہ ہے۔ کے ایم سی ان وسائل میں یہ کام کر نہیں سکتی اور صوبائی حکومت وسائل دینے کے لئے تیار نہیں۔ میرے پاس اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان رابطہ ہے صفائی کا کام شروع کیا ہے جاری رہے گا مشترکہ کوشش ہے کہ شہر صاف ہو۔ہمارے پاس جو مشینری ہے وہ سڑک پر ہے۔پی ڈی ایم مزید مشینری دے ہماری مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ قربانی کی آلائشیں اٹھانا بنیادی طور پر ڈی ایم سی کی ذمہ داری ہے تاہم ہمارا ان کے ساتھ رابطہ ہے۔بہتر انتظامات کئے گئے ہیں۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
/
Webmail 2
/
1339 Executive Dashboard
|
|