|
|
|
|
|
|
|
|
-
Mayor Karachi Wasim Akhtar said if people in Karachi did not chose to elect some other party which is in government also, this should not mean to usur
-
Mayor Karachi Wasim Akhtar said the name of Karachi Zoo being changed into the Zoological & Botanical Garden. The zoo provides recreation faci
-
Mayor Karachi Wasim Akhtar said the city being devastated, infrastructure collapsed completely, such a situation would not have been there had this ci
-
KMC run Karachi Institute of Heart Diseases performed free of cost angioplasty of five patients in two days after the repairing and restoration of the
-
Mayor Karachi Wasim Akhtar said the government taken good step by opening the Kartarpur corridor whereas Sikh community have ease in performing their
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
میئر کراچی وسیم اختر نے وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ کراچی کا انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہو گیا شہر کو آفت زدہ قرار دے کر لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔
|
|
|
|
|
|
11-Aug-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
میئر کراچی وسیم اختر نے وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ کراچی کا انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہو گیا شہر کو آفت زدہ قرار دے کر لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔ ایک ہزار ارب سے زیادہ فنڈز درکار ہے۔ پی ڈی ایم اے اور ایم ڈی ایم اے کسی علاقے میں نظر نہیں آئے فوج سے درخواست کرتا ہوں کہ نشیبی علاقوں کی رہائشیوں کی مدد کی جائے، جہاں ادارے نہیں پہنچ سکتے وہاں پہنچ کر لوگوں کو ریسکیو کریں ابھی تک 27 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے فوری کارروائی نہ کی گئی تو زیادہ جانی و مالی نقصان کا خطرہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے بعد کار ساز روڈ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کل ہم نے پورے شہر کا دورہ کیا تھا وفاقی وزیر بھی ساتھ تھے کراچی شہر میں آج جو تباہی ہوئی ہے اس کی کچھ وجوہات ہیں۔اس شہر کے انفرا اسٹرکچر پر دس بارہ سال سے کوئی کام نہیں ہوا جس کی وجہ سے یہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا۔شہر کی اہم سڑک شارع فیصل چھ سات جگہوں سے پانی میں ڈوبی ہوئی ہے ، یہ کراچی کے انفرااسٹرکچر کا فیلیئر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیو کراچی، سرجانی، ملیر لانڈھی و دیگر نشیبی علاقے تباہی کا منظر پیش کررہے ہیںجبکہ ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں میں وزیر اعلی سندھ سے درخواست کرتا ہوں کہ کراچی کو آفت زدہ شہر قرار دے کر ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے۔کراچی صوبے کو پالتا ہے اس کا کوئی پرسان حال نہیں کل عید کی نماز ہے لوگ عید کی نماز کہاںپڑھیں گے اور قربانی ہے کہاں کریں گے ، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نہ خود کچھ کرتی ہے اور نہ ہی کرنے دے رہی ہے بلدیہ ٹاون جاکر دیکھا وہاں لوگ نماز نہیں پڑھ سکتے براحال ہے۔ میں دو دنوں سے شہر کے ہر علاقے میں گیا ہوں۔ کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے جو اقدامات ہونے چاہئیں ویسے نہیں ہیں، کراچی کو ہزار ارب سے زیادہ فنڈز درکار ہے۔سڑکیں بنانا بے سود ہے اس وقت انفراسٹرکچر اور سیوریج کے نظام کی درستگی کی ضرورت ہے، تین سال سے مسلسل چیخ رہا ہوں کہ جب تک سیوریج اور نالے ٹھیک نہیں ہوتے شہر میں پچاس کروڑ کی جگہ پچاس ارب بھی لگیں توکچھ نہیں ہو سکتا، انہوں نے کہا کہ یہاں پولیو، ہیپاٹائٹس پھیل رہا ہے اب بہت ہوچکا ہے زیادتی بند کی جائے، شارع فیصل چھ جگہ سے ڈوبا ہوا ہے کراچی کا پیسہ کہاں جارہا ہے شارع فیصل پر تعمیر نیا انڈر پاس ڈوبا ہوا ہے میرین انڈر پاس ڈوب گیا ہے میرے پاس پاور اور وسائل نہیں ہیں میں صرف نشاندہی کرسکتا ہوں جن کے پاس پاور ہے وہ تو کچھ نہیں کر رہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کو کراچی کا خیال نہیں، کراچی والے کل نماز نہیں پڑھ سکیں گے، قربانی نہیں کرسکیں گے ،کوئی تو کراچی کی ذمہ داری لے، بارشوں میں کرنٹ لگنے سے27افراد جاں بحق ہوگئے، کراچی کو بے یارومددگارچھوڑدیاگیا ہے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
/
Webmail 2
/
1339 Executive Dashboard
|
|