Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے تو بلدیاتی اداروں کو مضبوط کریں -ا  
     
  02-Nov-2019  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے تو بلدیاتی اداروں کو مضبوط کریں اور ملک کی معاشی حالت بہتر کرنی ہے تو کراچی کے مسائل پر توجہ دیں، چھ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن اور تین ترقیاتی ادارے قائم کر کے اس شہر کو تباہ کر دیا گیا۔ ادارے سیاسی مفادات کے لئے نہیں شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے قائم ہونا چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو نارتھ ناظم آباد میں ڈسٹرکٹ سینٹرل اور روٹری کلب کے اشتراک سے اسکولوں اور لائبریریوں میں کتابوں کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کراچی ملک کا سب سے بڑا اور دو بڑی بحری پورٹس رکھنے والا شہر ہے اس کے مسائل حل کر کے ملک کے لئے زیادہ ریونیو جمع کیا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ کچرا اٹھانے کے لئے بلدیاتی اداروں کو مضبوط کرنا ہو گا۔ بارہ سو ارب سالانہ سندھ میں خرچ ہو رہا ہے وہ پیسہ کہاں جاتا ہے کسی کو نظر نہیں آتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکس دیتے ہیں وہ کہاں جاتا ہے یہ پوچھنے کا حق ہم کو اور کراچی کے عوام کو ہے کہ سب سے زیادہ ریونیو دینے کے باوجود ان کے مسائل حل کرنے پر توجہ کیوں نہیں دی جاتی۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے تاجر سب سے زیادہ ٹیکس بھی دے رہے مگر ساڑھے تین سو ارب ٹیکس ادا کرنے کے باوجود کراچی کا کوئی مسئلہ حل نہیں ہو رہا ہے۔ بلدیاتی ادارے اسی وقت لوگوں کے مسائل حل کر سکتے ہیں جب ان کے پاس وسائل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کا زوال پرائیویٹ سیکٹر نے روکا ہوا ہے سرکاری سطح پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی۔ ہمیں اس طرف زیادہ توجہ دینا ہو گی، سوسائٹی کو تعلیم یافتہ بنانے کے لئے نوجوانوں کو کتب بینی کی طرف آنا ہو گا۔تعلیم کے شعبہ سے متعلقہ افراد اس میں زیادہ کام کر رہے ہیں مگر اس سے بھی زیادہ کوشش کی ضرورت ہے۔ ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ کئی سال بعد ہونے والے انتخابات کے بعد جو ادارے آئے مگر بد قسمتی سے ادارے تو موجود ہیں مگر بلدیاتی کام ان اداروں کی ذمہ داری میں شامل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ بنیادی اداروں کے پاس بنیادی بلدیاتی ذمہ داری ہی نہ ہو تو ان اداروں کی افادیت کیا رہ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ہم نے مخیر حضرات کو اپنے ساتھ ملایا اور ان کے تعاون سے شہریوں کی خدمت اور سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بلدیہ کی لائبریریوں اور اسکولوں کے لئے روٹری کلب کی جانب سے کتابیں عطیہ کی جا رہی ہیں۔روٹری کلب کے فیض قدوائی نے کہا کہ ہم نے اعلیٰ تعلیمی معیار اپنا ہدف مقرر کیا ہے اس کو مشن کے طور پر کام کر رہے ہیں۔اسی مشن کی تکمیل کے لئے ہم نے ایک کنٹینر کتابوں کا بلدیہ سنٹرل کو دیا ہے۔ ہم سرکاری اسکولوں کے معیار کو بلند کرنے کی کوشش کر رہے ہیںاور ایک ہزار اسکولوں میں بچوں کی مدد کریں گے۔ ہر اسکول میں ایک لائبریری قائم کی جا رہی ہے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard