Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام کو مضبوط کئے بغیر نہ جمہوریت مضبوط ہو گی نہ معیشت مستحکم ہو سکتی ہے-  
     
  12-Nov-2019  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام اگر کسی اور پارٹی کو ووٹ نہیں دیتے جو حکومت میں ہو تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان کے بنیادی حقوق ہی سلب کرلئے جائیں، 350 ارب سے زیادہ ریونیو دینے کے باوجود کراچی شہر کا برا حال ہے، یہ کہاں کی جمہوریت ہے، بلدیاتی نظام کو مضبوط کئے بغیر نہ جمہوریت مضبوط ہو گی نہ معیشت مستحکم ہو سکتی ہے، کراچی بہت مشکل حالات میں ہے بلکہ آئی سی یو میں ہے مگر کراچی کی طرف کسی کی توجہ نہیں خواہ وہ وفاقی حکومت ہو یا صوبائی حکومت۔تاجروں کا دبائو ہے کہ شہر میں مسائل کے حل کیلئے میئر کو دھرنا دینا چاہئے، ہم میئر کے ساتھ بیٹھیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کراچی الیکٹرونک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے دفتر میں اپنے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان نے بھی خطاب کیا۔ میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کے مسائل حل کرنے میں کسی کو دلچسپی نہیں۔اس سے پہلے کہ تاجر دھرنا دینے پر مجبور ہوں حکومت کراچی کے مسائل حل کرنے پر توجہ دے کراچی الیکٹرونک ڈیلرز ایسوسی ایشن کی رکن تین سو مارکیٹوں کے عہدیدار دھرنے کے لئے تیار ہیں۔سندھ حکومت بلدیہ کے تمام ریونیو اپنے پاس رکھنے کے باوجود ملازمین کی تنخواہیں بھی پوری نہیں دے رہی،اگر سندھ حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوا ہے تو کے ایم سی اور ڈی ایم سی کے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی سندھ حکومت اضافہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے ایک ایک ماہ کی صفائی مہم چلائی مگر اس سے ہونے والا فائدہ وقتی تھا جبکہ کچرا اٹھانا روز کا کام ہے کوئی مہم نہیں اور یہ کام وہی ادارے بہتر طریقے سے کر سکتے ہیں جن کا یہ بنیادی کام ہے اور ان کو اس کا تجربہ بھی ہے، کراچی کے مسائل حل کرنے ہیں تو تمام اداروں کو یکجا کر کے ایک اتھارٹی کے ماتحت لایا جائے، درجنوں دیگر ادارے بنا کر میئر کی اتھارٹی کو ختم کرنے سے کبھی مسائل حل نہیں ہوسکتے، انہوں نے کہا کہ ایس ایل جی اے 2013ء نے اس شہر کو تباہ کیا ہے۔ساری دنیا میں بلدیاتی ادارے مضبوط ہوتے ہیں جس سے وہاں جمہوریت بھی مضبوط ہوتی ہے اور عوام کے مسائل بھی حل ہوتے ہیں، پاکستان میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر بلدیاتی انتخابات تو کرادیئے گئے مگر اس سے قبل اداروں کو مفلوج کرکے پورے بلدیاتی نظام کو ہی تباہ کردیا گیا، انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں جمہوریت اور معیشت کو مضبوط کرنا ہے تو بلدیاتی نظام کو مضبوط کرنا ہو گا تاکہ لوگوں کے بنیادی مسائل حل ہوں۔ میئر کراچی نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت کراچی کو خصوصی حیثیت دے کیونکہ یہ شہر ملک کو سب سے زیادہ ریونیو دیتا ہے۔ سندھ حکومت بلدیاتی ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کرے کیونکہ تنخواہ سندھ حکومت ہی دیتی ہے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard