Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ کے انتقال کی خبر ملتے ہی بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام دفتر میں سرگرمیاں معطل کرتے ہوئے فوری طور پر تعطیل کا اعلان کیا-  
     
  25-Feb-2020  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ کے انتقال کی خبر ملتے ہی بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام دفتر میں سرگرمیاں معطل کرتے ہوئے فوری طور پر تعطیل کا اعلان کیا اور کے ایم سی کے ہیڈ آفس سمیت تمام محکمے نعمت اللہ خان کے انتقال کے سوگ میں بند کردیئے گئے جبکہ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن شرقی، غربی، وسطی اور کورنگی میں بھی تمام جاری سرگرمیاں معطل کردی گئیں جبکہ بدھ کے روز بھی ان کی نماز جنازہ کے سلسلے میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی سرگرمیاں معطل رہیں گی، دریں اثناء میئر کراچی وسیم اختر نعمت اللہ خان کے انتقال کی خبر سنتے ہی فوری طور پر تعزیت کے لئے ڈیفنس میں واقع نعمت اللہ خان کے گھر پہنچے اور ان کے صاحبزادوں وسیم اقبال اور ندیم اقبال سے ملاقات کرکے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن اور دیگر رہنمابھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ نعمت اللہ خان نے شہر کی خدمت میں اپنا موثر کردار ادا کیا، بحیثیت ناظم کراچی ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ میں نے نعمت اللہ خان کے ساتھ کام کیا ہے وہ کراچی کے لئے دردمند دل رکھتے تھے اور کراچی کی تعمیر و ترقی کے خواہ تھے، انہوں نے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس دکھ کی گھڑی میںآپ کے ساتھ ہیں، نعمت اللہ خان صاحب کا اس دنیا سے رخصت ہونا کراچی کے لئے بہت بڑا نقصان ہے، میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ، میئر کراچی نے اس موقع پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مختلف محکموں کو نماز جنازہ کے انتظامات کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں ، انہو ںنے کہا کہ ادارہ نور حق نیو ایم اے جناح روڈ پر جہاں بدھ کے روز بعد نماز ظہر ڈیڑھ بجے دن نعمت اللہ خان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی وہاں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں، ٹریفک کو رواں رکھنے اور نماز جنازہ میں شریک ہونے والے شہریوں کی رہنمائی کے لئے تمام راستوں پر سٹی وارڈنز تعینات کئے جائیں گے جبکہ آج کلفٹن میں واقع ان کے صاحبزادے کے گھر کے اطراف آنے والے سڑکوں پر سٹی وارڈنز پہلے ہی تعینات کردیئے گئے ہیں تاکہ تعزیت کے لئے آنے والے لوگوں کی رہنمائی کرسکیں اور گھر کے اطراف ٹریفک جام نہ ہو، میئر کراچی نے ڈائریکٹر قبرستان کے ایم سی کو بھی ہدایت کی کہ قبرستان میں تدفین کے انتظام میں اہل خانہ کی بھرپور معاونت کریں، میئر کراچی نے بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کے منتخب بلدیاتی نمائندوں اور افسران و ملازمین سے درخواست کی ہے کہ وہ نماز جنازہ میں بھرپور شرکت کرکے سابق ناظم نعمت اللہ خان کو خراج عقیدت پیش کریں، میئر کراچی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نعمت اللہ خان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ لوکل گورنمنٹ سسٹم 2001 کے تحت منتخب ہونے والے کراچی کے پہلے ناظم تھے، وہ 14 اگست 2001 سے 30 جون2005 تک اس عہدے پر فائز رہے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard