Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ اربوں روپے کی لاگت سے بننے والی سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو کسی بھی ادارے یا شخص کو کھودنے کی اجازت نہیں دی جائے گی-  
     
  27-Feb-2020  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ اربوں روپے کی لاگت سے بننے والی سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو کسی بھی ادارے یا شخص کو کھودنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر بلااجازت ایسا کیا گیا تو ان کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے اور سڑک کو پہنچنے والے نقصانات ان سے وصول کئے جائیں گے ، یہ بات انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ بعض ادارے اور اشخاص سڑکوں کی تعمیر کے بعد انہیں اپنے مقاصد کے لئے بغیر کسی اجازت کے کھودنا چاہتے ہیں اور زمین پر موجود کیبل کو انڈرگرائونڈ ڈالنا چاہتے ہیں، اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ورکس اقتدار احمد، تمام اضلاع کے چیف انجینئرز، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مسعود عالم اور دیگر افسران بھی موجود تھے، ایک بیان میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایسس پروائیڈر ایسوسی ایشن (پٹاپا)نے انڈرگرائونڈ کیبل ڈالنے کے لئے جو معاہدہ کیا ہے اس کی نہ تو کوئی قانونی حیثیت ہے اور نہ ہی بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز کو اعتماد میں لیا گیا ہے ، ترجمان نے کہا کہ یکطرفہ طور پر کئے گئے معاہدے کے تحت کسی بھی اس بات کی اجازت نہیں ہوگی کہ وہ سڑکوں کو معمولی سا بھی نقصان پہنچائیں ، ترجمان نے کہا کہ شہر کی سڑکیں پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور کے ایم سی اپنے انتہائی محدود وسائل کے باوجود شہریوں کی سہولت کے لئے ان کو تعمیر کر رہی ہے، اگر انڈر گرائونڈ کیبل کے لئے بغیر کسی اجازت کے انہیں کھودا گیا یا نقصان پہنچایا گیا تو اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں کوئی دوسرا ادارہ اس بات کا مجاز نہیں ہے کہ وہ انہیں کھودنے یا نقصان پہنچانے کی اجازت دے، اس لئے اس قسم کے معاہدے خلاف قانون ہیں، ترجمان نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی زیر زمین کیبل کی تمام تر تفصیلات عدالت عظمیٰ میں جمع کراچکی ہے اور کمشنر کراچی اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی آگاہ کیا جاچکا ہے، ترجمان نے کہا کہ اگر یکطرفہ طور پر 150 کلو میٹر سڑکوں کو کھود دیا گیا تو شہر تباہی اور بربادی کا منظر پیش کرے گا، اس لئے ایسے منصوبے بنانے اور ان پر عمل کرنے سے باز رہا جائے تاکہ اداروں میں تصادم پیدا نہ ہو ، ترجمان نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اس بات کا حق رکھتی ہے کہ ایسے اداروں کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی عمل میں لائے اور سڑکوں کو نقصان پہنچنے کے لئے لایا گیا سامان اور مشینری ضبط کرلے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard