Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میٹرو پو لیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے گزشتہ روز عبداللہ گورنمنٹ گرلز کالج نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ ہفتہ طالبات اور اردو مباحثہ کے موقع پر بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کیا -  
     
  28-Feb-2020  
     
   
     
  میٹرو پو لیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ یہ بات اتنی ضروری نہیں ہے کہ آپ خود کو کتنا اہم سمجھتے ہیں بلکہ یہ ضروری ہے کہ اس بات کو فوکس کیا جائے کہ دنیا اور دیگر لوگ آپ کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں اور آپ کا امیج دوسروں کی نظروں میں کیا ہے، اپنے امیج کو دوسروں کی نظروں میں بہتر بنانا انتہائی اہم بات ہے کیونکہ اس ہی کی بنیاد پر آپ اپنے، اپنے شہر اور ملک کے ایک سوفٹ امیج کو دوسروں تک پہنچا سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عبداللہ گورنمنٹ گرلز کالج نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ ہفتہ طالبات اور اردو مباحثہ کے موقع پر بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں شہر کے مختلف کالجز کے طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی،تقریب کی صدارت کینیڈا سے آئے ہوئے معروف مزاح نگار اور براڈ کاسٹر مرزا یاسین بیگ نے کی جبکہ ججز کے فرائض پروفیسر عزیر احمد مدنی، رضوان اور راحیل اختر نے انجام دیئے، اس موقع پر کالج کی پرنسپل پروفیسر محمودہ الطاف، یعقوب غزنوی، ادریس غازی، شاہد مسرور، عابد علی امنگ، سردار نزاکت علی اور دیگر بھی موجود تھے، مہمانِ خصوصی میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہماری نوجوان نسل بہت باصلاحیت ہے، بالخصوص طالبات کو مختلف شعبہ جات میں بھرپور حصہ لے کر عملی زندگی میں خود کو فیصلہ سازی کے امور میں بھی حصہ لینا چاہیئے تاکہ دنیا میں ہمارے ملک کا ایک سوفٹ امیج جائے، انہوں نے کہا کہ خواتین ہماری آبادی کا 51 فیصد ہیں اور زندگی کے تقریباً ہر شعبہ ہی میں خدمات انجام دے رہی ہیں مگر یہ انتہائی اہم ہے کہ دنیا کو بھی اس بارے میں معلوم ہو اور دنیا یہ جان سکے کہ پاکستان کی خواتین ہر شعبہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں اور انہیں اس بات کی آزادی ہے کہ وہ اپنی مرضی اور دلچسپی کے مطابق اپنے شعبہ کو منتخب کر سکیں، اس طرح دنیا بھر میں پاکستان کے حوالے سے ایک اچھا تصور جائے گا اور دنیا یہ جان سکے گی کہ پاکستان کی ترقی اور آگے بڑھنے کے سفر میں یہاں کی خواتین بھی پیش پیش ہیں، ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے اس موقع پر کالج انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی کہ انہوں نے اتنا اچھا پروگرام ترتیب دیا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ آج کے طلباء طالبات آنے والے وقت میں ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر یں گے ۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard