Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  سفاری پارک میں بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ڈی ڈی واریئرز (DD WARRIORS) کے اشتراک سے رکاوٹوں کی دوڑ کا انعقاد کیا گیا -  
     
  01-Mar-2020  
     
   
     
  سفاری پارک میں بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ڈی ڈی واریئرز (DD WARRIORS) کے اشتراک سے رکاوٹوں کی دوڑ کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے 440 ایتھلیٹس نے حصہ لیا اور 27رکاوٹوں کی یہ دوڑ 5 کلو میٹر پر محیط تھی اس دوڑ میں نوجوان، خواتین اور بچے شامل تھے، یہ دوڑ عالمی سطح کی پاکستان میں پہلی بار منعقد کی گئی ، تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ریکریشن کمیٹی کے ایم سی حنیف سورتی، سینئر ڈائریکٹر ریکریشن خورشید شاہ ، ڈائریکٹر سفاری پارک کنور ایوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کھیلوں کا انعقاد یہاں کے نوجوانوں کو صحت مند تفریح فراہم کرنا ہے تاکہ ان کی ذہنی اور جسمانی نشوونما بہتر انداز میں ہوسکے، کھیل زندگی کو نہ صرف منظم کرتے ہیں بلکہ آگے بڑھنے اور جیتنے کا حوصلہ بھی پیدا کرتے ہیں، کراچی میں پی ایس ایل کے انعقاد سے کراچی کی رونقیں دوبالا ہوئی ہیں اور بین الاقوامی سطح پر کراچی کا سوفٹ امیج بہتر ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ مختلف کھیلوں میں عالمی سطح کے کھلاڑیوں کا کراچی آنا اور کھیلوں میں حصہ لینا اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی کے شہری نہ صرف امن پسند ہیں بلکہ کھیلوں کی ترویج میں بھی بھرپور حصہ لیتے ہیں، مقررین نے کہا کہ صبح سات بجے سے گیارہ بجے تک شرکاء نے بھرپور انداز میں رکاوٹوں کی اس دوڈ میں شرکت کی اور اسے کامیاب بنایا، انہوں نے کہا کہ اس سے قبل رکاوٹوں کی اس سطح کی دوڑ کا انعقاد نہیں کیا گیا اسی لئے ہمارے ایتھلیٹس عالمی سطح پر ہونے والے مختلف چیمپئن شپ اور اولمپیئن گیمز میں شرکت نہیں کرسکے کیونکہ اگر ہوم ٹائون میں مقابلے منعقد نہیں ہوں گے اور تربیت فراہم نہیں کی جائے گی تو ہمارے ایتھلیٹس عالمی سطح پر بھی ہونے والے کھیلوں میں مقابلے کے متحمل نہیں ہوسکیں گے، ہمیں مختلف کھیلوں کی اکیڈمیز بنانے کی ضرورت ہے اور کھیلوں سے وابستہ سینئر کھلاڑیوں کے تجربات اور مشاہدات سے فائدہ اٹھا کر نئے آنے والے باصلاحیت نوجوانوں کو بھرپور مواقع فراہم کرنا ہوں گے تاکہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بناسکیں، مقررین نے کہا کہ کراچی بین الاقوامی شہر ہے اور یہاں کے موسم کھیلوں کے انعقاد کے لئے انتہائی سازگار ہے اور ہمارے نوجوان باصلاحیت ہیں اور کھیلوں میں اپنا نام پیدا کرنا چاہتے ہیں ، تقریب کے اختتام پر کامیاب شرکاء میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard