Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میٹرو پو لیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ کِڈنی ہِل پارک کی صورت میں شہریوں کو بہت عمدہ تفریح فراہم ہوئی ہے-  
     
  01-Mar-2020  
     
   
     
  میٹرو پو لیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ کِڈنی ہِل پارک کی صورت میں شہریوں کو بہت عمدہ تفریح فراہم ہوئی ہے، یہ پارک اس شہر کے لیے ایک آکسیجن ٹینک کا کام سرانجام دے گا، وہ اتوار کی شام کِڈنی ہِل پارک (احمد علی پارک) میں موجود شہر کے سب سے اونچے مقام 219 فٹ کی بلندی پر قومی پرچم لہرائے جانے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر قومی پرچم بنانے والے معروف ادارے کے روح رواں شیخ نثار احمد پرچم والے سمیت بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مختلف محکموں کے افسران اور اطراف میں مقیم مکینوں نے بھی شرکت کی، میٹرو پو لیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے افسران کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا، اس موقع پر پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے، میٹرو پو لیٹن کمشنر ڈاکٹر سیدسیف الرحمن نے اپنے خطاب میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے آفیسرز کو خراجِ تحسین پیش کیا جن کی انتھک محنت کے نتیجہ میں بہت ہی کم مدت میں کِڈنی ہِل پارک کی تعمیر مکمل ہو سکی، انہوں نے کہا کہ اس کِڈنی ہِل پارک کی تعمیر کی خاص بات یہ ہے کہ اس پر علیحدہ سے کوئی رقم خرچ نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی بجٹ رکھا گیا بلکہ یہ پہلے سے موجود دستیاب وسائل کی مدد سے تعمیر کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ کڈنی ہل پارک کڈنی کی شکل کا ہے ا س لئے اسے کڈنی ہل پارک کہتے ہیں یہ 62ایکڑھ پر محیط ہے، کراچی ڈیلپمنٹ اتھارٹی نے اس جگہ کو پارک کے لئے مختص کیا تھا اور 1974 میں اس پارک کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کے حوالے کردیا گیا تھا تاکہ یہاں خوبصورت پارک کی تعمیر ہوسکے لیکن اس میں کچھ قانونی قباحتیں تھیں جس کے باعث یہاں کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود بھی کام کاآغاز نہیں ہوسکا لیکن اب سپریم آف پاکستان کے حکم نامے کے مطابق تمام چیزوں کو کلیر قرار دے کر اس جگہ کو تجاوزات سے صاف کرایا گیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ تعالیٰ نے یہ موقع دیا ہے کہ ہم اس جگہ کو آباد کریں اسے بچائیں، کراچی، سندھ بلکہ پورے پاکستان میں اس سے حسین جگہ نہیں ہوگی کیونکہ پہاڑ تو اور بھی ہیں لیکن کسی پہاڑ سے شہر کا اتنا حسین نظارہ نہیں ہوتا، یہاں سے ایئرپورٹ، انڈسٹریاں، عمارتیں بلکہ رات میں تو ایسا لگتا ہے کہ روشنیوں کا دریا بہہ رہا ہے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard