Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر میں زیر زمین کیبل ڈالے جانے کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران کے علاوہ مختلف اسٹیک ہولڈرز کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے گا-  
     
  02-Mar-2020  
     
   
     
  بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر میں زیر زمین کیبل ڈالے جانے کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران کے علاوہ مختلف اسٹیک ہولڈرز کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے گا جو اس بات کو یقینی بنائے گی کہ زیر زمین کیبل ڈالے جانے سے قبل ایک منتظم لائحہ عمل تیار کیا جائے اور ساتھ ہی ساتھ اداروں میں باہمی رابطوں کو مضبوط بناتے ہوئے اس کام کو سرانجام دیا جائے تاکہ جو کام بھی کئے جائیں وہ شہر کے منتخب نمائندوں کو اعتماد میں لے کر مکمل کئے جائیں، اس بات کا فیصلہ پیر کے روز بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس کے موقع پر کیا گیا جس کی صدارت میٹروپولیٹن کمشنرڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کی، اجلاس میں ڈی ایم سی سینٹرل کے چیئرمین ریحان ہاشمی، ڈی ایم سی غربی کے چیئرمین اظہار احمد خان، ڈی ایم سی ایسٹ کے چیئرمین معید انور، ڈی ایم سی ملیر کے میونسپل کمشنر صفدر علی بگھیو، ڈی ایم سی جنوبی اور کورنگی کے نمائندے، ڈی جی ٹیکنیکل سروسز اقتدار احمد، سینئر ڈائریکٹر کو آرڈینیشن مسعود عالم، مشیر قانون عذرا مقیم، انجینئر شبیہ الحسن، چیف انجینئر محمد طارق انصاری، چیف انجینئر انیس قائم خانی اور دیگر نے شرکت کی، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹرسید سیف الرحمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی تشکیل دینے سے قبل میئر کراچی کی منظوری سے اس کام کو آگے بڑھایا جائے گا تاکہ ایک مربوط لائحہ عمل کے تحت کام کیا جائے، انہو ںنے کہا کہ سب ادارے اس شہر کی بہتری کے لئے ایک پلیٹ فارم پر ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اداروں کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنایا جائے اور جو کام بھی شہر کی بہتری کے لئے کئے جارہے ہیں ان میں ان اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کا باہمی رابطہ مضبوط ہو، اجلاس میں بتایا گیا کہ زیر زمین کیبل کے لئے اگر منتخب نمائندوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے علم میں لائے بغیر یہ کام انجام دیا تو اس سے شہر کو نقصان ہی پہنچے گا اور وہ سڑکیں جو بہت مشکل سے بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ضلعی میونسپل کارپوریشنز نے اپنے محدود وسائل سے تعمیر کی ہیں وہ سخت متاثر ہونگی، ڈی ایم سی سینٹرل کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ میئر کراچی اور ان کی ٹیم نے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے شہر کی سڑکوں کو ترجیحات میں شامل کرتے ہوئے بنایا ہے، جو ادارے بھی کیبلز کو انڈ رگرائونڈ کرنا چاہتے ہیں ہم ان کی تائید کرتے ہیں مگر یہ بہت ضروری ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے علم میں لائے بغیر کوئی ایسے اقدامات نہ کئے جائیں کہ جس سے شہر کی سڑکوں کو نقصان پہنچے، انہوں نے کہا کہ ہمیں مختصر المیعاد اور طویل المیعاد منصوبہ بندی کو سامنے رکھتے ہوئے کام کرنا ہوگا، ڈی ایم سی غربی کے چیئرمین اظہار احمد نے کہا کہ ضلعی میونسپل کارپوریشنز کی حدود میں جو سڑکیں آتی ہیں وہاں جہاں جہاں بھی کیبلز کے لئے انڈ رگرائونڈ ڈالنے کا معاملہ ہو تو اس میں ڈی ایم سی انتظامیہ کو پہلے اعتماد میں لیا جائے کیونکہ دیگر ادارے سڑک کھود کر چلے جائیں گے مگر عوام منتخب نمائندوں سے ہی جواب مانگے گی، انہوں نے کہا کہ یہ اختیار میئر کے پاس ہونا چاہئے، ڈی ایم سی ایسٹ کے چیئرمین معید انور نے کہا کہ بے ہنگم کیبلز بہت برا تاثر دیتے ہیں ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ انہیں ترتیب میں لایا جائے مگر اس طرح کہ ایک ہی کام کرنے کے لئے بار بار تجربات نہ کئے جائیں، اجلاس میں بتایا گیا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی زیر زمین کیبل سے متعلق تمام تفصیلات عدالت عظمیٰ میں جمع کراچکی ہے اور کمشنر کراچی کو بھی ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا جاچکا ہے اس سلسلے میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل بھی قرار داد کی منظوری دے چکی ہے جس میں قواعد و ضوابط وضع کئے گئے ہیں۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard