|
|
|
|
|
|
|
|
-
Karachi Metropolitan Corporation's Parks and Horticulture departments is going to hold first Karachi Marigold Festival at Frere Hall from 22th to
-
Administrator Karachi Laeeq Ahmed on Tuesday directed Karachi Metropolitan Corporation's officials and employees to priorities the issues of city.
-
Administrator Karachi Laeeq Ahmed on Sunday said that works are underway for renovation of roads, flyovers, pedestrian bridges and streets lights.
Cl
-
Administrator Karachi Laeeq Ahmed on Friday said that Karachi Metropolitan Corporation’s revenue would be increased after making municipality charges
-
German Consul General Mr Holger Ziegeler on Thursday called on Administrator Karachi Laeeq Ahmed and discussed matter of mutual interests.
The Admini
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ گولیمار میں گرنے والی عمارت سے ہونے والے نقصان اور قیمتی جانوں کے ضائع ہونے کے مسئلے کو حکومت سندھ سمیت ہر فورم پر اٹھائیں گے-
|
|
|
|
|
|
06-Mar-2020
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ گولیمار میں گرنے والی عمارت سے ہونے والے نقصان اور قیمتی جانوں کے ضائع ہونے کے مسئلے کو حکومت سندھ سمیت ہر فورم پر اٹھائیں گے تاکہ اس واقعہ کے ذمہ داروں کا تعین ہوسکے اور انہیں سزا دی جاسکے، انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی مکمل ذمہ دارسندھ حکومت اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران ہیں، انہوں نے کہا کہ جو اس واقعہ کے ذمہ دار ہیں وہ یہاں آنے کی ہمت بھی نہیں کر پارہے ، انہوں نے کہا کہ ایس بی سی اے کا مقصد ہر طرح سے صرف پیسہ کمانا رہ گیا ہے، کراچی شہر کے ساتھ یہ کیا سلوک کیا جا رہا ہے ، حکومت سندھ اس کا نوٹس لے ،یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ میں شرکت اور متاثرہ عمارت میں ہونے والے امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈنیشن مسعود عالم اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ اس واقعہ میں ایس بی سی اے ملوث ہے ، 17 جانیں چلی گئیں اور شہریوں کی جمع پونجی لٹ گئی انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اور ایس بی سی اے کے افسران معصوم عوام کودھوکا دینا بند کریں ان کی محنت کی کمائی ضائع نہ کریں ، بہت عرصے سے پورے شہر میں یہ معاملات چل رہے ہیں لیکن اس کا نوٹس نہیں لیا جارہا، ایس بی سی اے کے افسران رشوت لے کر غیرقانونی عمارات تعمیر کروا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جب تک کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی تھی تو کچھ نہ کچھ شہر میں عمارات کی تعمیر کے حوالے سے کنٹرول تھا لیکن ایس بی سی اے بننے کے بعد پورے شہر کو آزادی دے دی گئی ہے کہ وہ جو چاہے وہ کریں ، پورا ادارہ تباہ و برباد ہوگیا ہے ، وزیراعلیٰ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ کارروائی کریں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی حکومت سندھ کرے گی یہ میرے دائرہ اختیار میں نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ اب ایسے اقدامات کئے جائیں کہ اس شہر میں مزید ایسے واقعات نہ ہوں، میئر کراچی نے کہا کہ عمارت میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لئے تمام تر کوششیں جاری ہیں اور ابتدائی 36 گھنٹے ملبے میں پھنسے ہوئے افراد کے لئے انتہائی اہم ہوتے ہیں، ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیم نے بتایا ہے کہ ابھی خدشہ ہے کہ ایک سے دو افراد زمین بوس ہونے والی عمارت کے ملبے تلے موجود ہیں ،متاثرہ بلڈنگ کے ملبے کو تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ہٹایا جا رہا ہے ، انہوں نے لواحقین سے درخواست کی کہ وہ صبر کا مظاہرہ کریں ، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے متعلقہ محکموں کے تمام ماہرین یہاں موجود ہیں اور وہ قیمتی جانوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مینول طریقے سے فی الحال متاثرہ عمارت کو منہدم کیا جا رہا ہے لیکن جب یہ یقین ہوجائے گا کہ کوئی شخص اس عمارت میں زندہ موجود نہیں ہے تو بھاری مشینری کے ذریعے عمارت کو منہدم کردیا جائے گا ، میئر کراچی نے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ یہ حادثہ ہم سب کے لئے بہت بڑا ہے اور جن خاندانوں کو صدمہ پہنچا ہے وہ صبر کا مظاہرہ کریں ، انہوں نے کہا کہ جو زخمی عباسی شہید اسپتال میں داخل ہیں ان کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے اور بلدیہ عظمیٰ کراچی ہر طرح سے سہولت مہیا کرے گی، میئر کراچی نے وزیر اعلیٰ سندھ سے اس سانحہ کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کب تک ایس بی سی اے شہریوں کی جانوں سے کھیلتی رہے گی اب خدا کے لئے بس کردیں اور شہریوں کو جینے دیں ۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
/
Webmail 2
/
1339 Executive Dashboard
|
|