Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہاہے کہ اچھے اور نیک نام افسران ادارے کی مضبوطی اور ترقی کے لئے بہت ضروری ہیں-  
     
  08-Mar-2020  
     
   
     
  میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہاہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران کو شہر کی خدمت اور ترقی کے لئے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے اچھے اور نیک نام افسران ادارے کی مضبوطی اور ترقی کے لئے بہت ضروری ہیں، جس نے محنت اور صلاحیت سے میرٹ پر ترقی کرنی ہے وہ بشیر سدوزئی جیسے لوگوں کو اپنا رول ماڈل بنائیں۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی بشیر سدوزئی کو اپنا افسر کہتے ہوئے فخر محسوس کرتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شام کے ایم سی آفیسرز کلب میں سٹی اونرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام میں ریٹائر ہونے والے بلدیہ عظمی کراچی کے آفیسر بشیر سدوزئی کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے سیکرٹری کے صدر پروفیسر اعجاز فاروقی، ممبر گورننگ باڈی آرٹس کونسل اسجد بخاری، معروف دانشور رضوان صدیقی، کے ایم سی کے افسران، محمد ریحان خان، مظہر خان،علی حسن ساجد، طارق رحمانی،نذیر متین،زینت بلوچ، ہما خان ،سینئر صحافی شہزاد چغتائی، شاہد مصطفیٰ،اسلم خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر بشیر سدوزئی کو یادگاری شیلڈ اور بڑی تعداد میں گلدستے پیش کیئے گئے اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ میٹروپولیٹن کمشنر نے کہا کہ علم میں اضافہ اور لوگوں سے اچھے رابطے انسان کو آگے لے جاتے ہیں اس کی بہترین مثال بشیر سدوزئی ہیں جنھوں نے شخص سے شخصیت کا سفر احسن طریقے سے طے کیا آزاد کشمیر کے پہاڑوں سے ہجرت کرکے کراچی جیسے بڑے شہر میں نام کمانا آسان کام نہیں اور نہ ہی کوئی عام فرد یہ اعزاز حاصل کر سکتا ہے جہاں پہلے ہی مشکلات ہیں اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دنیا کو کسی کا چہرہ یا ذات نہیں کام پسند ہے۔ اگر وہ خود اچھا انسان ہو تو دنیا اس کے لئے اچھی ہے۔ بلدیہ عظمی کراچی بشیر سدوزئی کو اپنا افسر کہنے میں فخر محسوس کرتی ہے۔ کتابیں لکھنا آسان کام نہیں انہوں نے سرکاری ذمہ داریوں کے ساتھ کتابیں بھی لکھیں یہ کسی عام آدمی کا کام نہیں اس کے لئے بہت زیادہ باصلاحیت ہونا ضروری ہے۔ پروفیسر اعجاز فاروقی نے کہا کہ بشیر سدوزئی آرٹس کونسل کی ہر دلعزیز شخصیت ہیں ان کی گورننگ باڈی میں شمولیت اور پریس اینڈ پبلیکیشن کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد میڈیا ڈیپارٹمنٹ انتہائی فعال ہوگیا ہے، معروف دانشور رضوان صدیقی نے کہا کہ جو افسر عزت اور فخر سے ریٹائر ہونا چاہتا ہے اسے بشیر سدوزئی بننا پڑیگا، ریحان خان نے کہا کہ بشیرسدوزئی باصلاحیت محنتی اور نیک نام افسر ہیں،ایسوسی ایشن کے چیئرمین مظہر خان نے کہا کہ بشیر سدوزئی اچھے افسر ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین انسان بھی ہیں، ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ علی حسن ساجد نے کہا کہ انھوں نے بنیادی سطح سے اپنے سفر کا آغاز کیا اوربہترین کارکردگی سے منفرد مقام پیدا کیا، طارق رحمانی نے اپنی چالیس سالہ رفاقت پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی علمی، ادبی اور سماجی کاموں پر انھیں خراج تحسین پیش کیا، زینت بلوچ اور ہما خان نے کہا کہ ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے محسوس ہوتا ہے کہ اپنے گھر میں کام کر رہے ہیں، ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے گھر جیسا ماحول ملا، سینئر صحافی شہزاد چغتائی اور شاہد مصطفی نے کہا کہ یہ بہترین میڈیا منیجر ہیں بلدیہ عظمیٰ کراچی کو ان کے تجربے اور صلاحیتوں سے مزید فائدہ اٹھانا چاہیے، بشیر سدوزئی نے تقریب کے انعقاد پر سٹی اونرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کے ایم سی کے افسران اور ملازمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایک ایک فرد سے دل کا رشتہ ہے جو کبھی ٹوٹ نہیں سکتا۔ کراچی اور کراچی والوں نے مجھے بہت عزت دی جس کا میں احسان مند رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں کے ایم سی کو اس کی تاریخ کی شکل میں ایک تحفہ دے کر جا رہا ہوں جو میرا اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کا تعلق بحال رکھے گااور دانشوروں کے گھروں، دانشگاہوں اور لائبریریوں میں بلدیہ کے ماضی کے کارنامے زندہ رہیں گے اس موقع پرمیٹرو پولیٹن کمشنر نے اجرک کا تحفہ پیش کیا اور کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر جمیل فاروقی، جنرل سیکرٹری بلال منظر سمیت دیگرعہدیداروں نے پھول و تحائف پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard