Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ایک سروے کے مطابق آنے والے 50 برسوں میں دنیا شدید گرمی سے متاثر ہوگی اور اس سے بچائو کا واحد طریقہ بڑے پیمانے پر شجرکاری اور درخت لگانا ہے-  
     
  09-Mar-2020  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ گزشتہ چند دہائیوں میں گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی ایک اہم مسئلہ بن گیا ہے اور ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا سامنا ہے، دنیا بھر میں جس شرح سے درجہ حرارت بڑھ رہا ہے وہ خطرناک ہے، صاف ستھرا ماحول انسانی صحت کے لئے ناگزیر ہے، ایک سروے کے مطابق آنے والے 50 برسوں میں دنیا شدید گرمی سے متاثر ہوگی اور اس سے بچائو کا واحد طریقہ بڑے پیمانے پر شجرکاری اور درخت لگانا ہے، کراچی کو صاف شفاف اور ہرا بھرا کرکے ہم آنے والی نسلوں کے لئے اچھا ماحول فراہم کرسکتے ہیں، اگر ہم نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچنے کے لئے اقدامات نہ کئے تو یہ شہر اور ملک کے لئے انتہائی نقصان دہ ہوگا، کراچی میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کی ضرورت ہے اور وزیراعظم کی شجرکاری مہم کے سلسلے میں کراچی کو ترجیح دی جائے تاکہ یہ شہر بڑھتی ہوئی آبادی کے دبائو اور تیزی سے بدلتی ہوئی موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرسکے یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں پارلیمانی سیکریٹری برائے موسمیاتی تبدیلی و ممبر قومی اسمبلی رخسانہ نوید سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کے روز میئر کراچی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، اس موقع پر متعلقہ افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ضلعی بلدیات اور منتخب نمائندے بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ اپنے اپنے علاقوں میں بڑے پیمانے پر درخت لگائیں اور علاقوں میں موجود چھوٹے بڑے پارکوں کی تزئین و آرائش کی جائے اور نئے پارکس تعمیر کئے جائیں تاکہ شہریوں کو تفریحی سہولتیں میسر کرنے کے ساتھ ساتھ بہتر ماحول بھی فراہم کرسکیں، انہوں نے کہا کہ جب میں میئر منتخب ہوا تو کلفٹن میں واقع باغ ابن قاسم کی حالت بے انتہا خراب تھی جس کی تزئین و نو کی گئی اور 130 ایکڑ رقبے پر قائم باغ ابن قاسم کو نئے سرے سے تعمیر کیا گیا اسی طرح شہر کے وسط میں واقع 62 ایکڑ رقبے پر مشتمل کڈنی ہل جس پر بڑے پیمانے پر تجاوزات قائم تھیں اور لوگو ں نے زمین پر قبضہ کیا ہوا تھا اسے خالی کراکر خوبصورت اور دلکش پارک تعمیر کیا جارہا ہے، جھیل پارک، ہل پارک ، بلاکL- نارتھ ناظم آباد پارک، بلدیہ ٹائون، ملیر اور دیگر علاقوں میں نئے پارک تعمیر کئے گئے ہیں اور جو پارکس ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھے ان کی ازسرنو تزئین و آرائش کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کو موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کا طریقہ یہ ہے کہ بڑی تعداد میں شجر کاری کی جائے اور درخت لگائے جائیں، پارلیمانی سیکریٹری رخسانہ نوید نے اس موقع پر میئر کراچی کو بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کی شجرکاری مہم بلین ٹری پروجیکٹ کے تحت ملک بھر میں پودے لگائے جارہے ہیں اس حوالے سے کراچی میں اس مہم کو بہتر انداز میں چلانے کے لئے میئر کراچی ان کا ساتھ دیں، انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں اس حوالے سے بہت کام ہوا ہے اسی طرح ہم سندھ اور دوسرے صوبوں میں ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلی کے بہتر اثرات کے لئے اس مہم کے تحت شجرکاری کر رہے ہیں، میئرکراچی وسیم اختر نے انہیں یقین دلایا کہ وہ شہر کی بہتری اور ترقی کے لئے ہر طرح کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں، بعدازاں پارلیمانی سیکریٹری برائے موسمیاتی تبدیلی و ممبر قومی اسمبلی رخسانہ نوید نے میئر کراچی وسیم اختر کے ہمراہ باغ ابن قاسم کا دورہ کیا اس موقع پر پی ٹی آئی ویمن ونگ سندھ کی عہدیداران شازیہ جاکھرانی ، فرحانہ شہزاد اور شاہین شیخ بھی ان کے ہمراہ تھیں انہوں نے باغ ابن قاسم کا تفصیلی دورہ کیا اور میئر کراچی کی اس کوشش کو سراہا، اس موقع پر رخسانہ نوید اور وفد کی ارکان نے باغ ابن قاسم میں اپنے ہاتھوں سے پودے بھی لگائے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard