Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شارع فیصل ، سر شاہ سلیمان روڈ، ابن سینا روڈ سمیت بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام پارکوں میں موسمی پھول ، پودے لگائے جائیں-  
     
  10-Mar-2020  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شارع فیصل ، سر شاہ سلیمان روڈ، ابن سینا روڈ سمیت بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام پارکوں میں موسمی پھول ، پودے لگائے جائیں اور شاہراہوں پر لگے ہوئے درختوں کی کانٹ چھانٹ کرکے انہیں خوبصورت بنایا جائے، دو دن کے اندر باغ ابن قاسم کلفٹن کی لائٹس کو روشن کیا جائے، تمام پارکوں اور شاہراہوں پر محکمہ پارکس بلدیہ عظمیٰ کراچی کے نام کی تختیاں نصب کی جائیں تاکہ شہریوں کو پتہ چل سکے کہ یہ پارکس اور شاہراہیں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام ہیں، کڈنی ہل میں اب تک 40 ہزار پودے لگائے جاچکے ہیں جنہوں نے پھل اور پھول دینا شروع کردیئے ہیں ، شہریوں کو اس مرتبہ موسم بہار کی آمد کا پتا چلنا چاہئے ، یہ بات انہوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ پارکس کے افسران اور ملازمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ڈپٹی میئر کراچی سید ارشد حسن، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سیدسیف الرحمن، چیئرمین پارکس کمیٹی خرم فرحان، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مسعود عالم، ڈائریکٹر جنرل پارکس آفاق مرزا، تمام اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹرز، الیکٹریکل اور سول کاموں سے متعلقہ انجینئرز اور افسران بھی اس موقع پر موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ جو افسران شہر کو سرسبز نہیں کرسکتے انہیں محکمے میں رہنے کا کوئی اختیار حاصل نہیں ہے، پارکوں کی حالت بہتر کریں اور جہاں بھی تجاوزات موجود ہوں سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت انہیں فوری ختم کریں، میئر کراچی نے کہا کہ میں کام ہوتا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں اور تمام پارکوں میں شہریوں کو وہ تمام سہولتیں میسر آنی چاہئیں جس کے وہ حقدار ہیں، جہاں جہاں درختوں کی کٹائی اور کانٹ چھانٹ کی ضرورت ہے اسے فوری کیا جائے، سوک سینٹر فلائی اوور اور سہراب گوٹھ فلائی اوورکے درمیان جو ٹرائی اینگل بنے ہوئے ہیں وہاں فوراً سبزہ اور درخت لگائے جائیں، میئر کراچی نے ہدایت کی کہ عزیز بھٹی پارک ، جھیل پارک، ہل پارک، باغ ابن قاسم ، سرسید پارک اور دیگر پارکوں میں سبزے کے قطعات اور پھولوں سے ان کی سجاوٹ کی جائے شہریوں کے بیٹھنے کا انتظام مناسب ہو، یونیورسٹی روڈ سے جیل چورنگی تک گرین بیلٹ پر لگے درختوں کی لمبائی کو کم کرکے خوبصورت بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ افسران و ملازمین محنت کریں اور توجہ کے ساتھ شہریوں کی خدمت کریں اور پارکوں کی حالت مزید بہتر بنائیں، انہوں نے کہا کہ شاہراہ پاکستان پر جس حصے میں گرل نہیں ہے وہاں گرل لگائیں ، نصیر آباد پر گرین بیلٹ پر جو تجاوزات ہیں انہیں ختم کریں، میئر کراچی نے ہدایت کی کہ پولو گرائونڈ شہریوں کی تفریح و طبع کے لئے بنایا گیا ہے اور وہاں پر کسی بھی طرح کے کھیل کی اجازت نہیں ہے، پولو گرائونڈ میں کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد ہے خصوصاً ہفتہ و اتوار کو شہریوں کی ایک بڑی تعداد پولو گرائونڈ آتی ہے اور کرکٹ کھیلنے کے باعث شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، وہاں سٹی وارڈنز اپنے فرائض انجام دیں اور وہاں کرکٹ کھیلنے کے لئے آنے والے نوجوانوں کو کرکٹ کھیلنے سے منع کریں تاکہ شہری اطمینان و سکون کے ساتھ اپنا وقت گزار سکیں،میئر کراچی نے کہا کہ نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں اسی ماہ پارک کی تعمیرکرکے اسے شہریوں کے لئے کھول دیا جائے گا اسی طرح کلفٹن میں باغ رستم کا کام بھی تکمیل کے مراحل میں ہے، انہوں نے کہا کہ محدودوسائل کے باوجود شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard