Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ڈپٹی میئر کراچی سید ارشد حسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جو دکانیں، مکانات اور مارکیٹیں نالے پر بنی ہوئی ہیں انہیں ہٹایا جائے گا-  
     
  16-Mar-2020  
     
   
     
  ڈپٹی میئر کراچی سید ارشد حسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جو دکانیں، مکانات اور مارکیٹیں نالے پر بنی ہوئی ہیں انہیں ہٹایا جائے گا، بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اب تک جن مارکیٹوں کو نالوں سے ہٹایا ہے انہیں متبادل دکان یا جگہ فراہم کی گئی ہے، یہ بات انہوں نے حسن علی آفندی روڈ پر واقع پیپر مارکیٹ کے دکانداروں کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر کہی، اسٹیٹ کمیٹی کے چیئرمین ناصر تیموری، یوسی 26 کے چیئرمین قیصر امتیاز، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مسعود عالم، سینئرڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی، سینئر ڈائریکٹر اسٹیٹ عمران قدیر، ڈائریکٹر ایم پی ڈی مشیر احمد اور دیگر افسران کے علاوہ آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر سید شاہنواز علی، سینئر وائس چیئرمین محمد اینس، چیئرمین سائوتھ زون وقاص احمد دانش، وائس چیئرمین سائوتھ زون محمد عمران، آفس سیکریٹری محمد فیصل اور دیگر افراد بھی اس موقع پر موجود تھے، ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ پیپر مارکیٹ میں 60 دکانیں ہیں ، انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ فزیکلی یہ چیک کرے گا اگر یہ دکانیں نالے پر ہیں تو انہیں ہٹا دیا جائے گا، بصورت دیگر پیپر مارکیٹ کے دکانداروں کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچے گا، انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شہریوں کے بہتر مفاد کام کررہی ہے اور ہمارا مقصد کسی بھی شخص یا ادارے کو ہرگز بے روزگار کرنا نہیں ہے نہ ہی ان کی کاروبار کی جگہ کو نقصان پہنچانا ہے تاہم بلدیہ عظمیٰ کراچی سپریم کورٹ کے احکامات کی پابند ہے جس کے باعث ہمیں یہ اقدامات کرنے ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایمپریس مارکیٹ ، کراچی زو مارکیٹ ، لنڈا بازار مارکیٹ کے دکانداروں کو باوجود محدود وسائل کے متبادل جگہ فراہم کی گئی ہے تاکہ لوگوں کا کاروبار متاثر نہ ہو، انہوں نے کہا کہ تجاوزات نے کراچی کا حلیہ بگاڑ کر رکھا دیا ہے اسے درست کرنے کے لئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے، ڈپٹی میئر سید ارشد حسن نے کہا کہ جو مکانات اور مارکیٹیں قانونی طور پر تعمیر کی گئی ہیں اور کسی نالے، پارک یا ایمینٹی پلاٹ پر نہیں ہیں وہ بلاخوف و خطر اپنا کاروبار جاری رکھیں بلدیہ عظمیٰ کراچی ان کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کرے گی، پیپر مارکیٹ کے وفد نے ڈپٹی میئر کراچی کو بتایا کہ پیپر مارکیٹ نالے پر واقع نہیں ہے اور یہ تاثر غلط ہے جس کے باعث ہمیں خوف کا سامنا ہے ، ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ ہمارا محکمہ انجینئرنگ چیکنگ کے ذریعے اس بات کا تعین کرے گا کہ مارکیٹ نالے پر واقع ہے یا نہیں، انہوں نے کہا کہ محکمہ انجینئرنگ اور اسٹیٹ سے کہا کہ مارکیٹ کی ابتداء ،درمیان اور آخر میں 10 فٹ تک کھدائی کرکے چیک کرلیا جائے کہ حقائق کیا ہیں ، ڈپٹی میئر کراچی کو وفد نے اپنے تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن ایسے کسی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی جو خلاف قانون ہے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard