Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ مخدوش عمارتوں کو خالی کرانا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے-  
     
  08-Jun-2020  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ مخدوش عمارتوں کو خالی کرانا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے اور ان عمارتوں کی فہرست حکومت سندھ کے پاس موجود ہے انہیں فوری طور پر ایکشن لینا چاہئے، ورنہ کراچی میں اسی طرح عمارتیں گرتی رہیں گی اور لوگ جاں بحق ہوتے رہیں گے، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، میئر کراچی وسیم اختر نے لیاری کھڈا مارکیٹ میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت کے منہدم ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی ڈیزاسسٹر کے محکمے کو فوری طور پر وہاں بھاری مشینری بھیجنی چاہئے تھی تاکہ ملبہ ہٹانے کا کام تیز کیا جاسکتا لیکن وہی روایتی طریقہ کار اختیار کیا گیا، انہوں نے کہا کہ کراچی کو لاوارث کیا جا رہا ہے اور کراچی کے مکینوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، میئر کراچی نے کہا کہ عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ اور ریسکیو کو متاثرہ مقام پر روانہ کردیا گیا تھا جنہوں نے انتہائی ذمہ داری اور محنت کا ثبوت دیتے ہوئے کئی زخمیوں کو ملبے سے نکالا، انہوں نے کہا کہ اگر مخدوش عمارتوں کے خالی کروانے کے سلسلے میں ٹھوس حکمت عملی نہیں اپنائی گئی تو مزید ایسے سانحات جنم لیتے رہیں گے، میئر کراچی نے کہا کہ اولڈ سٹی ایریا، لائنزایریا، صدر، برنس روڈ، کیماڑی، گارڈن، گارڈن ایسٹ، جہانگیر آباد اور دیگر علاقوں میں سینکڑوں عمارتیں مخدوش ہوچکی ہیں، کئی بار ان کا سروے کرایا گیا اور مکینوں کو ایک نوٹس دے کر ذمہ داری سے جان چھڑانے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں، میئر کراچی نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے سو سو گز کے پلاٹ پر جس طرح ہائی رائز بلڈنگ بنانے کی این او سی جاری کی ہیں وہ بھی انتہائی تشویش ناک عمل ہے اور اس صورتحال کا بھی فوری نوٹس لیا جائے، انہوں نے کہا کہ کراچی پہلے ہی کئی مسائل کا شکار تھااور اب آئے دن عمارات گرنے سے شہریوں کی قیمتی جانوں اور املاک کا نقصان ہو رہا ہے، میئر کراچی نے عمارت گرنے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، انہوں نے زخمی ہونے والے افراد کے لئے بھی دعا کی ہے کہ اللہ انہیں جلد صحت یابی عطا کرے اور حکومت سندھ سے درخواست کی کہ عمارت کے متاثرین اور زخمیوں کی مالی مدد کی جائے اور علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں،میئر کراچی نے فائربریگیڈ اور ریسکیو یونٹ کو ہدایت کی ہے کہ ملبے کے صاف ہونے تک وہ یہاں فرائض انجام دیں اور متاثرہ عمارت کے لواحقین کی ہر ممکن مدد کریں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard