Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر جانوروں کی خریداری اور قربانی کرنے والے شہری مضر صحت جراثیم بالخصوص کانگو وائرس سے حفاظت کے لئے تمام تر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں  
     
  15-Jul-2020  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر جانوروں کی خریداری اور قربانی کرنے والے شہری مضر صحت جراثیم بالخصوص کانگو وائرس سے حفاظت کے لئے تمام تر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، مویشی منڈیوں میں اس امر کا خاص رکھا جانا چاہئے کہ جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والے جراثیم کا سدباب کیا جائے اور ایسا ماحول مہیا کیا جائے کہ خریدار بلاخوف قربانی کے جانور خرید کر سنت ابراہیمی ادا کرسکیں، انہوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز کو بھی ہدایت کی کہ اس حوالے سے شہریوں کو ضروری احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جائے تاکہ شہری کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے محفوظ رہیں، میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز نے کانگو وائرس سے بچاؤ کے لئے شہریوں کو ہدایت نامہ جاری کردیا ہے جس میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ عیدالاضحی کے لئے قربانی کے جانور خریدتے وقت مویشی منڈیو ں میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور مویشی منڈی جاتے وقت اپنے چہرے پر ماسک لگائیں اور ہاتھوں پر دستانے ضرور پہنیں اورہلکے رنگوں اور پوری آستین کے کپڑے پہنیں تاکہ کسی بھی قسم کے جراثیم یا کیڑوں بالخصوص چیچڑ سے محفوظ رہ سکیں، قربانی کے جانوروں کا معائنہ کرتے ہوئے ہاتھوں میں حفاظتی دستانے پہنیں اور جہاں تک ممکن ہو جانوروں کو کم سے کم چھوئیں، مویشی منڈی میں کھانے پینے سے گریز کریں اور اپنے ساتھ ابلا ہوا صاف پینے کا پانی رکھیں، جانوروں کی کھال پر لگا ہوا چیچڑ اگر انہیں لگ جائے تو اسے خالی ہاتھوں سے کھینچنے سے گریز کریں کیونکہ اس کا متاثرہ خون کانگو وائرس کا باعث بن سکتا ہے،قربانی کے جانوروں کو قربان کرتے وقت قصاب ہاتھوں میں دستانے ضرور پہنیں کیونکہ بعض اوقات یہ جانور متعدی جراثیم سے متاثرہ علاقوں سے لائے جاتے ہیں، جانوروں کی قربانی کے بعد اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح دھو لیں، قربانی کے جانوروں کو گھر میں یا مشترکہ قربان گاہ میں ایسی جگہ رکھیں جہاں ہوا کا مناسب گزر ہو، جانوروں کے استعمال کا پانی ٹھیک طرح رکھا جائے اور استعمال کے بعد اسے ڈھک دیا جائے، جانوروں کا خون اور باقیات کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے، جانوروں کو رکھنے کی جگہ پر مناسب صفائی ستھرائی کا انتظام ہونا چاہئے، عیدالاضحی سے قبل اور عید کے دنوں میں جہاں جہاں جانور رکھے جائیں وہاں جراثیم کش اسپرے کا انتظام کیا جائے تاکہ جراثیم سے محفوظ رہ سکیں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard