Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  -میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کڈنی ہل پارک میں اسکائوٹس کو خوش آمدید کہا  
     
  07-Sep-2020  
     
   
     
  6ستمبر کے یادگار دن کی مناسبت سے کڈنی ہل پارک میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ سٹی انسٹیٹیوٹ آف امیج مینجمنٹ (CIIM) کے اشتراک سے سندھ بوائز اسکائوٹس ایسوسی ایشن نے ہائیکنگ اور کیمپنگ کے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کڈنی ہل پارک میں اسکائوٹس کو خوش آمدید کہا، اس موقع پر سندھ بوائز اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی سیکریٹری سید اختر میر، یوتھ کمشنر عبدالحئی، ڈیویژنل آرگنائزمحمد جاوید سمیت بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس خورشید شاہ، ڈائریکٹر CIIM اطہر اقبال، ڈائریکٹر سٹی وارڈنز راجہ رستم اور محمد شاہد بھی موجود تھے، اسکائوٹس نے کڈنی ہل پارک آمد کے موقع پر اپنی بے انتہا خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پارک کے مختلف مقامات کو انتہائی دلچسپی سے دیکھا جبکہ کڈنی ہل کے بلند ترین مقام پر ہائکنگ بھی کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا کہ اسکاؤٹس کو سلامتی اور سیکورٹی کے امور میں انتہائی اہمیت حاصل ہے اسی طرح قدرتی آفات کے موقع پر بھی اسکاؤٹس نے ہمیشہ فرنٹ لائن مین کا کردار ادا کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اسکاؤٹس کو دی جانے والی تربیت ہمیں عملی زندگی میں بھی بہت کام آتی ہے، اسکاؤٹس جو بھی پروگرام کرنا چاہیں ان کے لیے کڈنی ہل جیسا شہر کا اونچا اور پرفضاء مقام حاضر ہے جہاں اسکاؤٹس کو قدرت کے قریب تر ماحول میسر آئے گا، انہوں نے کہا کہ کڈنی ہل ایک طلسماتی مقام ہے جہاں آنے والوں پر سحر انگیز کیفیت طاری ہو جاتی ہے چند ماہ پہلے تک کڈنی ہل کے اس مقام پر غلاظت اور گندگی کے انبار لگے ہوئے تھے جبکہ یہاں پر غیر قانونی تعمیرات بھی بہت زیادہ تھیں جنہیں عدالتی احکامات پر مسمار کردیا گیا ہے، غلاظتوں سے بھرے ہزاروں ٹرک اٹھائے گئے تب کہیں جا کر یہ جگہ اس قابل ہوئی ہے کہ یہاں لوگ تفریح کے ساتھ ساتھ ایک خوبصورت ماحول میں سکون کے لمحات گزارسکیں اور ان سب کاموں کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مختلف محکموں کا بھرپور تعاون حاصل رہا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی انتہائی قابل ذکر ہے کہ کڈنی ہل پارک کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے علیحدہ سے کوئی بجٹ مختص نہیں کیا گیا جبکہ دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے تمام تر کام کرائے گئے ہیں اور آج کڈنی ہل پارک میں 60 ہزار سے زائد مختلف اقسام کے چھوٹے بڑے درخت لگائے جاچکے ہیں اور اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے کڈنی ہل پارک تیزی سے شہری جنگل کی صورت اختیار کر رہا ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ بوائز اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی سیکریٹری سید اختر میرنے کہا کہ پاکستان بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن 5 ستمبر سے 11 ستمبر تک ہر سال اسکاؤٹس ویک مناتی ہے لہٰذا 6 ستمبر کا یادگار دن اسکاؤٹس ویک کا دوسرا دن ہے، اس دن اسکاؤٹس مختلف ریلی اور ہائیکنگ کے پروگرم کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسکاؤٹنگ (SCOUTING) میں سے اگر شروع کے دو لفظ ہٹا دیے جائیں تو صرف OUTING رہ جاتا ہے جو کیمپنگ اور ہائیکنگ کے ذریعہ ہوتی ہے آج کا یہ ایونٹ بھی ہائیکنگ ہے جبکہ آؤٹنگ کے لئے کڈنی ہل پارک موجود ہے، انہوں نے کہا کہ کڈنی ہل جیسی جگہ کو نئے سرے سے ایک تفریحی مقام میں بدل دینا بلدیہ عظمیٰ کراچی اور میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن کا ہی خاصہ ہے،انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام اسکاؤٹس اس شہر کو سجانے اور کڈنی ہل پارک کی رونقوں کو مزید بڑھانے کے لئے ہر وقت حاضر ہیں اور مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تعاون سے منعقد کئے  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard