Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے سینئر ڈپٹی کنویئنر ایم کیو ایم پاکستان عامر خان اور سابق صوبائی وزیر عبدالحسیب کے ہمراہ معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات کی-  
     
  21-Aug-2020  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے سینئر ڈپٹی کنویئنر ایم کیو ایم پاکستان عامر خان اور سابق صوبائی وزیر عبدالحسیب کے ہمراہ معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات کی ،اس موقع پر میئر کراچی نے کہا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی عاشورہ محرم میں امن و امان قائم رکھنے اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے،محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور یکجہتی کے اظہار کی ضرورت ہے تاکہ شرپسندوں اور امن دشمنوں کے عزائم ناکام بنائے جاسکیں، کراچی کے شہری اپنے مذہبی تہوار ، روایتی تقدس اور احترام کے ساتھ مناتے ہیں لہٰذا ایسے مواقع پر تمام شہری اداروں کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانی چاہئیں، امید ہے کہ اس بار بھی محرم الحرام کے دوران کراچی کے شہری مثالی اتحاد اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں گے، میئر کراچی نے کہا کہ نئے ضلع کا قیام شہر کے ساتھ زیادتی ہے ،کراچی کی تقسیم در تقسیم قابل قبول نہیں، نئے ضلع کے قیام کا مقصد ایم کیو ایم کے ووٹ کو تقسیم کرنا ہے، یہ انتظامی نہیں سیاسی فیصلہ ہے جس کا مقصد سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہے لہٰذا ہم شہر کے وسیع تر مفاد میں اس کی مخالفت کرتے ہیں اور اس کے خلاف عدالت سے رجوع کر رہے ہیں، میئر کراچی نے کہا کہ نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ کے تحت فنڈز کم ملیں تو حکومت سندھ کو برا لگتا ہے مگر صوبائی حکومت پراونشل فنانس کمیشن کے تحت ڈسٹرکٹس کو فنڈز دینے کو تیار نہیں، انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ کو حکومت سندھ اے ٹی ایم مشین کے طور پر استعمال کر رہی ہے،ایک طرف شہر بھر میں لوگ پانی کو ترس رہے ہیں تو دوسری جانب شہر میں ٹینکر مافیا کا راج ہے اور اس مافیا کے ذریعے شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی پر آبادی کا دبائو سوچی سمجھی اسکیم کے تحت بڑھایا جا رہا ہے،شہر پر آبادی کا دبائو روکنے کے لئے کوئی قانون موجود نہیں، علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ عاشورہ کے بعد کراچی کے حقوق کے لئے جلسہ منعقد کیا جائے ہم حمایت کریں گے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک اور ضلع کا قیام حکومت سندھ کا اچھا قدم نہیں ہے،ضلع کے قیام سے مزید تفریق پیدا ہوگی، میئر کراچی نے کہا کہ ہمارا اولین مقصد کراچی کے شہریوں کو ان کے حقوق دلانا ہے جس کے لئے ہم ہر سطح پر کوششیں کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ کراچی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لہٰذا اس کے دیرینہ مسائل حل کرنا ہوں گے تبھی ہم ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکیں گے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard