Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے کہا ہے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں جو ذمہ داریاں اور مینڈیٹ کے ایم سی کو دیا گیا ہے اس کے مطابق ہی مجھے کام کرنا ہے-  
     
  09-Sep-2020  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے کہا ہے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں جو ذمہ داریاں اور مینڈیٹ کے ایم سی کو دیا گیا ہے اس کے مطابق ہی مجھے کام کرنا ہے، سیاست سے تعلق نہیں، ایک پروفیشنل سول سرونٹ کے طور پر اپنے فرائض انجام دوں گا، شہر کی بہتری کیلئے مجھ پر جو اعتماد کیا گیا ہے اس کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز، وفاقی اور صوبائی حکومت کا شکرگزار ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات ضروری تھی تاکہ میڈیا سے رابطے کا فقدان نہ ہو، انہوں نے کہا کہ شہر میں سڑکوں، فٹ پاتھوں، اسٹریٹ لائٹس کو بہتر بنانے اور بعض دیگر ترقیاتی کاموں کے لئے ہرممکن کوشش ہو گی کہ جن لوگوں نے مجھے یہ ذمہ داری سونپی ہے ان کی امیدوں پر پورا اتروں، ہم سب کو مل کر شہر کو بہتر بنانا ہے، یہ کام میں تنہا نہیں کر سکتا، اس کے لئے مجھے سب کے مشورے، تعاون اور تجاویز کی ضرورت ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے کہا کہ مجھے جو ذمہ داری دی گئی ہے اسے نبھانا ہے، آئندہ شہر میں جو کام ہوں گے وہ لوگوں کو ہوتے نظر آئیں گے، ایس ایل جی اے 2013 میں ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کو جو مینڈیٹ دیا گیا ہے اس کا علم ہے تاہم اس کے علاوہ بھی اگر کوئی ذمہ داری دی گئی تو اسے تمام تر صلاحیتوں کے مطابق انجام دوں گا، انہوں نے کہا کہ میڈیا کا تعاون اس حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ہے، جس طرح میڈیا نے بطور کمشنر کراچی میرے اچھے کاموں کو سراہا ہے خاص طور پر پی ایس ایل کے کراچی میں انعقاد اور شہر کی سجاوٹ کے انتظامات کو بہت پسند کیا گیا، اسی طرح مجھے قوی امید ہے کہ آئندہ بھی شہر میں ہونے والے مثبت کاموں کو سپورٹ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ساتھ میرا پہلے بھی رابطہ رہ چکا ہے اور امید ہے کہ یہ رابطے وقت گزرنے کے ساتھ مضبوط اور بہتر ہوں گے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard