Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ فٹ پاتھوں پر کسی قسم کی پارکنگ یا تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔  
     
  10-Sep-2020  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ فٹ پاتھوں پر کسی قسم کی پارکنگ یا تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کے ایم سی بلڈنگ کے اطراف تمام فٹ پاتھوں پر ہر قسم کی پارکنگ ممنوع ہوگی ، سائیکل مارکیٹ کچہری روڈ پر کھڑے ہوئے پانی کو فوری صاف کیا جائے ، سڑکوں پر ایک لین میں گاڑیاں پارک کی جائیں بصورت دیگر پارکنگ کے ذمہ د ار کنٹریکٹرز کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاہے کہ ایک لین سے زیادہ پارکنگ ہونے کی وجہ سے ٹریفک بری طرح بلاک ہوتا ہے اور شہریوں کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز کے ایم سی بلڈنگ کے اطراف کادورہ کرتے ہوئے کہی،سینئر ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن مسعود عالم‘ سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات بشیر صدیقی‘ سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز نعمان ارشد اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی کے آغاز ، تجاوزات کے خاتمے اور پارکنگ کی درستگی کے لیے کے ایم سی بلڈنگ اور اس کے اطراف سے آغاز کیا گیا ہے اس کے بعد یہ سلسلہ پورے شہر تک بڑھایا جارہا ہے ۔کے ایم سی بلڈنگ کے دورہ کرتے ہوئے انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ کے ایم سی بلڈنگ کے سامنے والے حصے میں لگے ہوئے شیشوں کو صاف کیا جائے اور شفاف شیشے لگائے جائیں، فٹ پاتھوں پر رنگ و روغن کیا جائے اور مرکزی دروازے کے سامنے زیبرا کراسنگ بنائی جائے اور عمارت میں تعمیر کے وقت جو تختیاں نصب کی گئی تھیں انہیں صاف ستھرا کیا جائے کیونکہ یہ تاریخی عمارت ہے اور اس عمارت کو اصل حالت میں رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ،ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کے ایم سی بلڈنگ کے عقب میں واقع سڑک بند ہونے اور فٹ پاتھ پر سٹی کورٹ کے دروازوں پر بنے ہوئے پختہ کمروں کا بھی نوٹس لیا اور ہدایت کی کہ متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کر کے انہیں ہٹایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت فٹ پاتھوں پر کسی قسم کی تعمیر نہیں کی جاسکتی اور نہ ہی وہ پارکنگ کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے سیدنا طاہر سیف الدین روڈپر تجاوزات کا سختی سے نوٹس لیا اور ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کو ہدایت کی کہ فوری طور پر تجاوزات کو ختم کیا جائے اور کیبن، پتھارے اور ٹھیلے یہاں سے ہٹائے جائیں، انہوں نے سٹی کورٹ کے عقب میں پارکنگ فیس کے کوپن بھی چیک کیے اور موٹرسائیکل پارک کرنے کی زائد فیس وصول کرنے پر کنٹریکٹر کو طلب کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ جو فیس اداروں کی طرف سے طے کی گئی ہے اس سے زیادہ فیس وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ شہر میں تجاوزات ایک اہم مسئلہ ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی اور شہر کی خوبصورتی بری طرح متاثر ہوتی ہے ، ہم کسی بھی شہری کو بے روزگار نہیں کرنا چاہتے اور ٹھیلے اور پتھارے مصروف شاہراہوں اور جگہوں سے ہٹا کر کھلے مقامات پر منتقل کیے جائیںتاکہ لوگوں کا روزگار بھی متاثر نہ ہو۔انہوں نے محکمہ جاتی سربراہان سے کہا کہ تمام افسران اپنی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے انجام دیں اور بلدیاتی مسائل کے حل پر پوری توجہ مرکوز رکھیں۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard