Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اخترنے کہا ہے کہ شہر قائد میں بارشوں کا سامنا کرنے کے لئے انفرااسٹرکچر ہے ہی نہیں-  
     
  26-Aug-2020  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اخترنے کہا ہے کہ شہر قائد میں بارشوں کا سامنا کرنے کے لئے انفرااسٹرکچر ہے ہی نہیں،بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر افسوس ہے،حکومت سندھ بروقت برساتی نالے صاف کرتی تو لوگوں کے گھرو ںمیں پانی داخل نہ ہوتا، صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،کراچی کے لئے صاحب اقتدار کو سنجیدگی سے سوچنا پڑے گا، یہ شہر اس لئے نہیں بنا کہ صرف پیسہ دیتا رہے اور اس کے مسائل کوئی حل نہ کرے، یہ بات انہوں نے نارتھ ناظم آباد بلاک۔ ایل ، یوسی ۔22 میں بنائے جانے والے کوئنز گارڈن کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی، پارکس کمیٹی کے چیئرمین خرم فرحان ، یوسی چیئرمین ندیم ہدایت ہاشمی،ڈائریکٹر جنرل پارکس آفاق مرزاسمیت دیگر منتخب نمائندے اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، میئر کراچی نے کہا کہ یہ پارک ساڑھے پانچ ایکڑ رقبے پر انتہائی خوبصورت انداز میں تعمیر کیا گیا ہے،ماضی میں یہاں آلائشیں اور گندگی کے ڈھیر تھے جنہیں صاف کرکے علاقے کے لوگوں کو ایک خوبصورت تحفہ دیا ہے، شہر میں جو ترقیاتی منصوبے شروع کئے تھے وہ اب تکمیل کے مراحل میں ہیں،آئندہ مالی سال کے لئے بھی متعدد منصوبے رکھے ہیں جن کی تکمیل پر کراچی کی صورتحال میں بہتری آئے گی،انہوں نے کہا کہ میں بھاگنے والا نہیں ہوں، میئر شپ ختم ہوجانے کے بعد بھی میں اسی شہر میں ہی رہوں گا،جو بھاگ گئے تھے ان کا حال آپ نے دیکھا ہے کیسے ان لوگوں کو کان سے پکڑ کر لایا گیا ،انہوں نے کہا کہ میں بھی برسات میں گھومتا رہا لیکن تصاویر نہ بنوائی،اب شہر کے مالکان کا دعویٰ کرنے والوں کو کام کرنا ہوگا،چائنا کٹنگ کرنے والے آج بھی یہیں گھوم رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ میری بیٹی اسلام آباد گھوم کے آئی تو سوال کرنے لگی جب اسلام آباد کا اتنا اچھا انفرااسٹرکچر ہے تو کراچی کا کیوں نہیں مگر یہ سندھ حکومت کی نااہلی ہے کہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح میٹروبسیں نہیں چل رہیں ، انہو ںنے کہا کہ کافی عرصے سے اس پارک کا افتتاح کرنا چاہ رہا تھا،کبھی کرونا وائرس تو کبھی برسات کے باعث نہ ہوسکا، اب جبکہ نارتھ آباد کے رہائشیوں کو اچھا پارک مل گیا ہے تو ان کی یہ ذمہ داری ہے کہ اس کی حفاظت بھی کریں، چند روز رہ گئے ہیں کوشش ہے مزید منصوبوں کا افتتاح کرتا جائوں،انہوں نے کہا کہ ہم نے نیک نیتی کے ساتھ شہر کی خدمت کی ہے، پاکستان بننے کے بعد سے ہی مختلف جماعتوں کی طرف سے کراچی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر یہ ان کی خوش فہمی ہے،کراچی کے لوگ ہمیشہ کی طرح ایم کیو ایم پاکستان کو ہی اپنا ووٹ دیں گے،اس بار بھی بلدیاتی انتخابات میں پتنگ کو ہی ووٹ ملے گا اور ایم کیو ایم پاکستان اور بلدیاتی نمائندے شہر کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے،ایک سوال جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم کہیں نہیں جا رہے صرف بلدیاتی مدت پوری ہو رہی ہے اور آئندہ میئر بھی ایم کیو ایم پاکستان سے ہی ہوگا،انہوں نے کہا کہ پارٹی جس کو چاہے گی میئر کے لئے کھڑا کرے گی،میں پارٹی کے فیصلوں کا پابند ہوں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard