Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے وزیر اعظم پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ کراچی کا فوری دورہ کریں اور کراچی شہر کو آفت زدہ قرار دے کر اس کے شہریوں کو ٹیکسز میں ریلیف دیا جائے-  
     
  28-Aug-2020  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے وزیر اعظم پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ کراچی کا فوری دورہ کریں اور کراچی شہر کو آفت زدہ قرار دے کر اس کے شہریوں کو ٹیکسز میں ریلیف دیا جائے، تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں 4 سال سے یہ بتا رہا ہوں کہ کراچی کے مسائل کو سیریس لیں، کراچی کے مسئلے گھبیر ہوتے جارہے ہیں اور آج سب نے دیکھ لیا ہے کہ کراچی میں بارشوں کے بعد جو حال ہوا ہے، کراچی آکر وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ بیٹھ کر میٹنگ کریں، لوگ یہاں بہت زیادہ مشکل میں پڑے ہوئے ہیں، بہت مسائل ہیں شہر کے اب کچھ نہیں کیا جائے گا تو کب کیا جائے گا، میری درخواست ہے کہ وزیر اعظم پاکستان سے کہ کراچی میں فوری عمل کریں یہاں کراچی کا حال بہت برا بن چکا ہے، انہوں نے کہا کہ 10لاکھ کی آبادی کے لئے انفرا سٹرکچر بنا تھا وہی انفرا اسٹرکچر ابھی تک ہے، ساڑھے تین کروڑ کی آبادی اس 10 لاکھ کے انفراسٹرکچر کو استعمال کررہے ہیں، سب نے کھل کر اس شہر پر قبضے کئے ہیں یہ سب کی غلطیاں ہیں، چاہے وفاقی حکومت کے لینڈ ڈپارٹمنٹس ہوں یا سندھ حکومت کے لینڈ کنٹرول والے، سب سے اس شہر کا ستیا ناس کردیا ہے وجہ جانے وغیر آگے بڑھنا چاہئے، شہر کو اب فنڈز کی اور ترقیاتی کاموں کی ضرورت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کو شدید بارشوں نے بری متاثر کیا ہے اور کراچی کو بڑے پیمانے پر مالی اور جانی نقصان اٹھانا پڑا، شہر کراچی کے مکینوں کے دکھوں اور مالی نقصانات کا ازالہ کیا جائے، میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کے شہری پہلے ہی مختلف قسم کے مسائل کا شکار ہیں، ٹوٹی سڑکیں، پینے کے پانی کی عدم دستیابی،سیوریج سسٹم کی تباہی اور ٹرانسپورٹ کی خراب صورتحال جیسے بڑے مسائل پہلے ہی موجود تھے اور رہی سہی کسر شدید بارشوں نے پوری کردی ہے، ہم نے نہ پہلے کراچی کے شہریوں کو اکیلا چھوڑا ہے اور نہ آئندہ اکیلا چھوڑیں گے، میئر شپ کی مدت کی تکمیل کے بعد میں خدمت خلق کا عمل جاری رکھوں گا اور اپنے لوگوں کے درمیان ہی موجود رہوں گا، ہم بھاگنے والے نہیں ہیں ہماری جڑیں عوام میں ہیں اور عوام ہی آئندہ کراچی کے بہتر مستقبل کا فیصلہ کرے گی، انہوں نے کہا کہ کراچی کی نوجوان نسل صرف پتنگ کو جانتی ہے اور کراچی کے آئندہ کا ووٹ بھی پتنگ کو ہی ملے گا، میئر کراچی نے کہا کہ جو لوگ کراچی پر قبضے کے خواب دیکھ رہے ہیں ان کی امیدیں کبھی پوری نہیں ہونگی، انہوں نے اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ کراچی کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیں اور شدید بارشوں سے کراچی کی جو صورتحال ہوئی ہے اسے فوری ریلیف فراہم فراہم کیا جائے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard