Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں باطل کے سامنے ڈٹ جانے اور کلمہ حق بلندکرنے کا درس دیتا ہے-  
     
  29-Aug-2020  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں باطل کے سامنے ڈٹ جانے اور کلمہ حق بلندکرنے کا درس دیتا ہے، یہ ماہ مبارک شجاعت، بہادری اور قربانی سے عبارت ہے، حضرت امام حسینؓ کی دین اسلام کی سر بلندی کے لئے قربانی تا قیامت زندہ رہے گی، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز نشتر پارک کے دورے کے موقع پر کہی، اس موقع پر ضلع شرقی کے چیئرمین معید انور، ورکس کمیٹی کے چیئرمین حسن نقوی، پارکس کمیٹی کے چیئرمین خرم فرحان، ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ علی حسن ساجد اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، میئر کراچی نے نشتر پارک میں منعقد ہونے والی مجلس کے منتظمین سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ عاشورہ میں جہاں تک ممکن ہوسکا بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کوئی یقینی بنایا گیا لیکن کراچی کی شدید بارشوں نے کراچی کی صورتحال کو انتہائی خراب کردیا ہے جس سے کراچی کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے میئر کراچی نے کہا کہ بلدیاتی ادارے بھر پور کوشش کررہے ہیں کہ ان مساجد، امام بارگاہوں اور کھلی جگہوں پر جہاں محرم الحرام کے حوالے سے پروگرام اور مجالس منعقد کی جارہی ہیں وہاں صفائی ستھرائی کا فوری اور ترجیحی بنیادوں پرانتظام کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ہم نے علامہ شہنشاہ حسین نقوی سے باب العلم میں ملاقات کرکے انہیں کراچی کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا تھا اور بلدلیاتی مسائل کے حل اور امان وامان کے حوالے سے ان سے گفتگو ہوئی تھی، وہ بھی کراچی کی صورتحال پر انتہائی فکر مند تھے، میئر کراچی نیکہا کہ واقعہ کربلا ہمیں مصائب وآلام میں ڈٹے رہنے کا درس دیتا ہے، امام حسینؓ نے ہر طرح کے مصائب اور مشکلات کا مقابلہ کرکے ہمیں یہ بتایاکہ ان سے گھبرانا نہیں چاہئے، انھوں نے کہا کہ بلا شبہ محرم حرمت والا مہینہ ہے، یوم عاشور کی عظمت اور فضیلت سے روز روشن کی طرح عیاں ہے اس حوالے سے بہت ساری روایات موجود ہیں، یوم عاشور کو ہی حضرت آدم علیہ اسلام کی توبہ قبول ہوئی، اسی دن حضرت نوح علیہ سلام کی کشتی ہولناک سیلاب سے محفوظ ہو کرجودی پہاڑ پر لنگر انداز ہوئی، اسی دن حضرت ابراہیم علیہ سلام کو اللہ تعالیٰ نے خلیل اللہ بنایا اور ان پر آگ کو حرام کردیا، اسی دن حضرت سلیمان علیہ سلام کوبادشاہت ملی اور اسی دن حضرت موسی علیہ سلام اور ان کی قوم بنی اسرائیل کو اللہ تعالیٰ نے فرعون کے ظلم ستم سے نجات دلائی اور اسی دن حضرت امام حسینؓ اور ان کے عزیز اقارب اور رفقائے کار کی عظیم قربانیاں، عظمت، ہمت اور استقامت کی لازوال مثال تا قیامت کے لئے قائم ہوئی، میئر کراچی نیکہا کہ کراچی کے شہری یوم عاشور پر اپنے شہر کے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس شہر کے مسائل کو حل کرے اور امن و امان کی صورتحال کو استحکام دے، یوم عاشور پر امن وامان برقرار رہے، میئر کراچی وسیم اختر اور ان کے وفد نے اس موقع پر نشترپارک میں جاری مجلس میں بھی شرکت کی۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard