Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی سے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ممبران صوبائی اسمبلی نے خرم شیر زمان کی سربراہی میں ملاقات کی-  
     
  11-Sep-2020  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی سے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ممبران صوبائی اسمبلی نے خرم شیر زمان کی سربراہی میں ملاقات کی ،ایڈمنسٹریٹر کراچی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جو اختیارات حاصل ہیں اس کے تحت وہ شہر کی بھرپور خدمت کریں گے اور کراچی کے ترجیحی مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے، انہوں نے کہا کہ پینے کا صاف پانی، سالڈ ویسٹ اور ٹرانسپورٹ کراچی کے بڑے مسائل ہیں اگر ان تین مسئلوں کو حل کرلیا جائے تو کراچی کے شہریوں کو خاصا ریلیف ملے گا، انہوں نے کہا کہ بارش سے جو سڑکیں متاثر ہوئی ہیں ان پر پیچ ورک کا کام شروع کردیا گیا ہے اور تمام سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس کو روشن کرنے کے لئے احکامات دیئے گئے ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ہمارے پاس کشادہ سڑکیں موجود ہیں اگر 200 الیکٹرک بسیں ان سڑکوں پر چلا دی جائیں تو ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے حوالے سے ایک پلان بنا کر حکومت سندھ کو دیا ہے اس پلان کے تحت مشرق سے مغرب اور جنوب سے شمال کی جانب دس دس روڈز بنا کر یہ بسیں چلائی جائیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ممبران صوبائی اسمبلی کو بتایا کہ ایس ایل جی اے 2013 کے تحت انہیں جو اختیارات حاصل ہیں اس حوالے سے وہ بھرپور کام کریں گے انہوں نے بتایا کہ شہر کے مختلف حصوں میں بیوٹیفکیشن کا کام جاری ہے اور اسٹریٹ لائبریری کا تصور پہلی مرتبہ کراچی کے شہریوں کو دیا گیا ہے جسے شہریوں نے بے حد پسند کیا ہے اب تک تین مختلف مقامات پر یہ لائبریریاں قائم کی جاچکی ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ مختلف بین الاقوامی کمپنیوں اور اداروں سے پارکوں اور لائبریریاں کو بہتر کرنے کے لئے مدد لی جاسکتی ہے، ممبر صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو اپنے تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ وہ اگر کراچی کی بہتری کے لئے کام کریں گے تو تحریک انصاف سے وابستہ تمام ممبران اسمبلی ان کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی میں کام کرنے کی بے حد ضرورت ہے اور اس سلسلے میں وہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، خرم شیر زمان نے کہا کہ تحریک انصاف سے وابستہ ممبران صوبائی اسمبلی مسائل کے حل کے لئے ایڈمنسٹریٹر کراچی سے رابطے میں رہیں گے اور جہاں ان کی ضرورت ہوگی وہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کے ساتھ تعاون کریں گے،ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی کے زیر انتظام 106 بڑی سڑکوں پر شہری بہت جلد نمایاں تبدیلی دیکھیں گے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard