Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نیگزشتہ روزفریئر ہال لائبریری کا دورہ کیااور لائبریری کی خراب صورتحال دیکھ کر انتہائی عدم اطمینان کا اظہار کیا-  
     
  12-Sep-2020  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نیگزشتہ روزفریئر ہال لائبریری کا دورہ کیااور لائبریری کی خراب صورتحال دیکھ کر انتہائی عدم اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ تاریخی لائبریری کی صورت حال کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے اورشہریوں کے لئے لائبریری کوکھول دیا جائے اور قارئین کے بیٹھنے اور مطالعہ کرنے کے لئے مناسب میزوں اور کرسیوں کا انتظام کیا جائے، تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی گزشتہ روز فریئر ہال لائبریری کے اچانک دورے پر پہنچے لائبریری، گیلری صادقین اور فریئر ہال کا تفصیلی دورہ کیا، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مسعود عالم سینئر ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس خورشیدِ شاہ، ڈائریکٹر جنرل پارکس آفاق مرزا ڈائریکٹر کلچر شمس مسعودی اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے کہا کہ لائبریریاں علم وحکمت کا خزانہ ہوتی ہیں اور ان میں کتابوں کی صورت میں ہماری تاریخ محفوظ ہوتی ہے لیکن مجھے یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ فریئر ہال لائبریری کی حالت انتہائی خراب ہے، کتابوں اور کتابوں کے رکھنے کی جگہ پر مٹی جمی ہوئی ہے، دروازوں اور لائبریری کو بند کر دیا گیا ہے، لائبریری میں محفوظ اخبارات انتہائی خراب حالت میں ہیں اور صفائی ستھرائی کا بھی انتظام نہیں ہے، انہوں نے سینئر ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس کو ہدایت کی کہ وہ کتابوں کے اس خزانے کو تباہ ہونے سے بچائیں اور شہریوں کو ان سے استفادہ کرنے کے لئے لائبریری کے دروازے آج سے شہریوں کے لیے کھول دیئے جائیں، انہوں نے کتابوں کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ کتابوں کو دیمک لگنے سے بچانے کے لئے فیومیگیشن کرائیں، متعلقہ افسران نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو بتایا کہ یہاں پر 150 سال پرانی اردو اور انگریزی کی پچاس ہزار سے زائد قیمتی اور نایاب کتابیں اور 1955 سے لے کر ابتک کے اخبارات اصل حالت میں موجود ہیں، انہیں بتایا گیا کہ یہ شہر کی بڑی اور قدیم لائبریری ہے اور شہر میں مرکزی جگہ پر واقع ہونے کے باعث قارئین اور طلبا مطالعہ کے لئے لائبریری سے رجوع کرتے ہیں ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ وہ شہر میں کتاب کلچر کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور کے ایم سی کے زیر انتظام تمام لائبریریوں کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کریں گے، انہوں نے کہا کہ جو قومیں کتاب سے محبت نہیں کرتی وہ زندگی کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ جاتی ہیں کیونکہ کتابیں ہی علم کے حصول کا واحد ذریعہ ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے فریئر ہال میں واقع گیلری صادقین کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور ہدایت کی کہ عمارت کو اصلی حالت میں بحال کیا جائے اور عمارت میں جو اضافی تبدیلیاں کی گئی ہیں انہیں ختم کیا جائے اور پینٹنگز کی نمائش کے لئے مناسب انتظامات کئے جائیں سیڑھیوں اور فرش سے قالین کو ہٹا دیا جائے جبکہ عمارت کے سامنے والے حصہ پر جو جالیاں لگائی گئی ہیں انہیں بھی ہٹایا جائے، انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی عمارت ہے اوراس تاریخی ورثہ کی حفاظت اور اسے اصل حالت میں بحال رکھنا بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ لائبریری اور گیلری صادقین کی تزئین و آرائش میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ایڈمنسٹر کراچی نے ڈائریکٹر جنرل پارکس کو ہدایت کی کہ فریئر ہال کے اطراف بنائے گئے پارک میں صفائی ستھرائی کا انتظام کریں اور درختوں، پودوں اور سبزے کی دیکھ بھال کریں تاکہ یہاں آنے والے شہریوں کو خوشگوار احساس ہو، انہوں نے کہا کہ شام کے وقت شہری اپنی فیملی کے ساتھ بڑی تعداد میں یہاں آتے ہیں انہیں بہتر ماحول فراہم کرنا ہماری زمہ داری ہے،  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard