Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میٹروپولیٹن کمشنر افضل زیدی نے کہا ہے کہ عوام کو بروقت اور بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے یہ انتہائی ضروری ہے کہ تمام افسران اور ملازمین وقت کی پابندی کا خاص رکھیں-  
     
  25-Sep-2020  
     
   
     
  میٹروپولیٹن کمشنر افضل زیدی نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں میں آنے والے عوام کو بروقت اور بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے یہ انتہائی ضروری ہے کہ تمام افسران اور ملازمین وقت کی پابندی کا خاص رکھیں تاکہ آنے والے شہریوں کو اپنے مسائل کے حل کے حوالے سے متعلقہ افسران تک پہنچنے اور ان سے ملاقات کرنے میں کسی بھی طرح کی مشکلات پیش نہ آئیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی کی عمارت انتہائی تاریخی اہمیت کی حامل ہے لہٰذا عمارت کی دیکھ بھال پر مامور ملازمین عمارت کے مکمل احاطے میں صفائی ستھرائی کے معیار کو بہتر بنائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی بھی طرح عمارت کی دیواروں اور اندرونی و بیرونی حصوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے اور نہ ہی عمارت کی اصل شکل و صورت میںکوئی تبدیلی ہو، وہ جمعہ کی صبح کے ایم سی بلڈنگ میں واقع مختلف محکمہ جاتی دفاتر کا دورہ کررہے تھے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افسران و ملازمین وقت کی پابندی کو ہر حال میں یقینی بنائیں وہ وقتاً فوقتاً وقت ِ مقررہ پر افسران کی حاضری کو چیک کرتے رہیں گے لہٰذا افسران و ملازمین پابندی وقت کا خاص خیال رکھیں کیونکہ اس سے نہ صرف ادارے کی ساکھ بہتر ہوگی بلکہ افسران اور محکموں کا امیج آنے والے شہریوں کو اچھا تاثر دے گا اور انہیں اپنے مسائل کے حل کے حوالے سے کسی کا انتظار بھی کرنا نہیں پڑے گا، انہوں نے محکمہ پے رول کے سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے کے ایم سی بلڈنگ کی چھت اور وہاں نصب تاریخی گھڑیال کا بھی معائنہ کیا، انہوں نے کہا کہ دفاتر کے کمروں کے ساتھ جو شیشے اور فینسی کام کرائے گئے ہیں ان کی صفائی کو بھی یقینی بنایا جائے کیونکہ ان میں گرد اور مٹی جانے کے بعد یہ زیادہ بدنما لگنے لگتے ہیں، انہوں نے محکمہ جاتی سربراہان سے کہا کہ تمام افسران اپنی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے انجام دیں اور بلدیاتی مسائل کے حل پر پوری توجہ مرکوز رکھیں، اس عمارت میں آنے والے شہری بڑی امیدوں کے ساتھ اپنے مسائل کے حل کے لئے آتے ہیں لہٰذا یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم انہیں بہتر طریقے سے سمجھتے ہوئے آنے والوں سے اچھے انداز اور اخلاق کے ساتھ بات کریں اور ان کے مسئلہ کا حل ان افسران کے پاس موجود ہے تو کوشش کریں کہ اسے فوری حل کرائیں اور اگر ان سے متعلق نہ ہو تو آنے والے سائل کو اس کے مسئلہ کے حل کے لئے صحیح طریقہ اور راستہ بتائیں۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard