Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ترکی کے ایک وفد نے ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی سے کے ایم سی ہیڈ آفس میں ملاقات کی-  
     
  25-Sep-2020  
     
   
     
  ترکی کے ایک وفد نے ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی سے کے ایم سی ہیڈ آفس میں ملاقات کی ، وفد میں DURSUN ALI اور BAYRON ALIکے علاوہ زیڈ کے بی کے محمد سلیمان اور دیگر افراد شامل تھے، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کراچی میں بیرونی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع دستیاب ہیں، خصوصاً تعمیرات کے شعبے میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی گنجائش ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں آنے والے وقت کے چیلنجز میں پینے کا صاف پانی، سیوریج نظام اور ٹرانسپورٹ کے مسائل سرفہرست ہیں لہٰذا ہمیں ان شعبوں میں ترکی کے تجربے اور تکنیکی مہارت سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے، گزشتہ ہفتے ترکی کے قونصل جنرل ملاقات کے لئے کے ایم سی صدر دفتر تشریف لائے تھے اور انہوں نے کراچی میں ٹرام سروس چلانے کے لئے ترک حکومت کی جانب سے مدد کی پیشکش کی تھی جس کا ہم نے خیر مقدم کیا تھا اسی طرح اگر یہاں ترکی کی تعمیراتی کمپنیاں آکر کام کریں تو کے ایم سی انہیں بھی خوش آمدید کہے گی، انہوں نے کہا کہ ترکی برادر اسلامی ملک ہے اور پاکستانیوں کو ترکی میں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، پاکستان اور ترکی کے درمیان پہلے ہی مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے اور اس باہمی تعاون کی فضا کو برقرار رکھا جائے گا تاکہ دونوں ملکوں کو اس کا فائدہ پہنچے اور مشترکہ منصوبوں کے ذریعے ہم ایک دوسرے کے مزید قریب آسکیں، ترک وفد کے سربراہ نے کہا کہ کراچی میں زیڈ کے بی نے جو تعمیراتی منصوبے اب تک مکمل کئے ہیں ان میں کمپنی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اعلیٰ معیار اور مقررہ وقت میں کام کی تکمیل یقینی بنائی گئی ہے، آئندہ بھی کراچی کے تعمیراتی منصوبوں کو تیزی سے اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کریں گے، انہوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تعاون اور نیک خواہشات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جلد ہی انہیں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کام کرنے کا موقع ملے گا اور وہ ہر منصوبے کو مکمل تکنیکی مہارت کے ساتھ مکمل کریں گے، ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے کہا کہ تعمیرات کے شعبے میں ترکی نے بہت ترقی کی ہے اور وہاں تعمیرات کے مشرقی اور مغربی طرز تعمیر کے امتزاج سے بہترین تعمیراتی شاہکار وجود میں آئے ہیں، ترک ماہرین تعمیرات نے ہمیشہ منفرد اور معیاری تعمیرات کو پیش نظر رکھا ہے اور خاص طور پر پاکستان میں ترکی کی تعمیراتی کمپنیوں نے جو بھی کام کیا اسے ایک دوست ملک میں بہترین جذبے کے ساتھ مکمل کرنے کی کوشش کی ہے جس کے ثمرات دیکھے جاسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم مختلف شعبوں میں ترکی کے تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں اور یہ امید بھی رکھتے ہیں کہ برادر اسلامی ملک ترکی کراچی شہر کے مخصوص مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیرات، ٹرانسپورٹ، سالڈ ویسٹ ، پانی اور سیوریج کے شعبوں میں ہماری مدد جاری رکھے گا اور اس کے نتیجے میں ہمیں ان شعبوں میں درپیش مسائل سے نجات ملے گی، انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر میں دوست ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری اور مختلف پروجیکٹس میں اشتراک عمل کو مزید وسعت دینا چاہتی ہے اور اس مقصد کے تحت جو بھی منصوبے بنائے جائیں گے ان میں بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہمارا اولین مقصد شہریوں کو ہر ممکن بہتر انفرااسٹرکچر اور دیگر سہولیات مہیا کرنا ہے جس کے لئے ایسے تمام اداروں اور کمپنیز کو خوش آمدید کہا جائے گا جو شہر کی بہتری کے لئے آگے بڑھیں گے اور شہری مسائل کے حل میں ہماری مدد کریں گے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard