Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میٹروپولیٹن کمشنر افضل زیدی نے کہا ہے کہ تمام محکمے مکمل طور پر فعال رہیں تاکہ ریونیو میں اضافہ یقینی بنایا جاسکے-  
     
  29-Sep-2020  
     
   
     
  میٹروپولیٹن کمشنر افضل زیدی نے کہا ہے کہ تمام محکموں کو اپنے فنکشن اور اختیارات کا علم ہونا چاہئے افسران کو بھی یہ معلوم ہونا چاہئے کہ کون کون سے کام ان کے محکموں کی حدود میں آتے ہیں، ہم سب کراچی کا چہرہ ہیں ہمیں مل کر ٹیم ورک کی صورت میں کام کرنا ہوگا، علیحدہ علیحدہ اور گروپ کی صورت میں کام کرنے والے لوگ مثبت نتائج نہیں دے پاتے، تمام محکمے مکمل طور پر فعال رہیں تاکہ ریونیو میں اضافہ یقینی بنایا جاسکے، بہت ضروری ہے کہ محکموں کا ایک دوسرے سے مضبوط رابطہ ہو، جس کا جو اختیار ہے وہ اس ہی کام کو کرے اس طرح کبھی بھی ایسی صورتحال پیدا نہیں ہوگی کہ جس سے محکمے آمنے سامنے ہوں،ہم بڑے مشکل حالات میں کام کر رہے ہیں، یہ ہدایات انہوں نے منگل کی سہ پہر ریکوری ڈپارٹمنٹس کے مالیاتی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں جس میں مشیر مالیات سمیت مختلف محکموں کے سربراہان اور فنانس کے افسران نے شرکت کی، اجلاس کے دوران مختلف محکموں کے لئے میزانیے میں شامل ریونیو کے اہداف اور اصل ریکوری کا جائزہ لیا گیا ،میٹروپولیٹن کمشنر افضل زیدی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ریونیو سے متعلق محکمے جو بھی منصوبہ بندی کریں تو اس میں اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ اپنے محکمے کی جانب سے وہ ایسا پلان تیار کریں کہ اس سے کسی دوسرے محکمے کا نقصان نہ ہو ، ریونیو سے متعلق تمام افسران محکمہ جاتی ریونیو کو بڑھانے کے لئے اپنے اپنے پلان فوری طور پر فراہم کریں، انہوں نے کہا کہ ہمارا کام یہ ہے کہ ہم اپنے محکمہ جاتی ریونیو کو زیادہ سے زیادہ حاصل کریں اور بہتر پلان مرتب کریں، انہوں نے مشیر مالیات کو ہدایت کی کہ وہ ریونیو حاصل کرنے والے محکمہ جاتی افسران کے ساتھ بیٹھ کر علیحدہ سے ایک میٹنگ کریں اور یہ جاننے کی کوشش کریں کہ ان کے محکموں کے کیا مسائل ہیں اور وہ کیا وجوہات ہیں کہ وہ محکمہ جاتی ریونیو کے اہداف مکمل طور پر وصول نہیں کرپاتے، انہوں نے کہا کہ ریونیو پلان پر کام کرتے ہوئے ہی ہم بتدریج ایک مرحلے سے دوسرے مرحلے میں جائیں گے، ہم سب مل کر کام کرسکتے ہیں بس تھوڑی سے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ سٹی وارڈنز سے بہتر کام لینے کے لئے تجاویز پیش کی جائیں ، انہوں نے کہا کہ میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکسز (MUCT)کے ذریعے ادارے کے ریونیو میں کافی حد تک اضافہ کیا جاسکتا ہے مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ یہ لوگوں تک پہنچے، انہوں نے ہدایت کی کہ MUCT کے حوالے سے ایک مربوط تجویز بنا کر لائی جائے تاکہ اس پر عمل کرکے ادارے کے ریونیو میں اضافہ کیا جاسکے، اجلاس میں فنانشل ایڈوائزر نے بتایا کہ کے ایم سی کے ذرائع آمدنی بہت کم ہیں، بہت مشکل سے تقریباً10 فیصد تک ریونیو حاصل کیا جاتا ہے، حکومت کو کئی بار خط بھی لکھیں ہیں مگر کے ایم سی کو مکمل شیئر نہیں ملتا، میٹروپولیٹن کمشنر افضل زیدی نے ہدایت کی کہ ایک بار ہی ایسا جامع پیپر تیار کرلیں جس میں اس بات کی وضاحت ہو کہ کے ایم سی کو اتنی رقم مل جائے تو وہ اپنے پیروں پر کھڑی ہوسکتی ہے تاکہ اس پیپر کے ذریعے آگے بات کی جاسکے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard