Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  افتخار علی شالوانی نے ہدایت کی کہ کے ایم سی کی لائبریریوں کی تزئین و آرائش اور کتابوں میں اضافہ کیا جائے تاکہ مطالعے کے شوقین لوگ اور طلبا و طالبات وہاں آکر اپنے علم میں اضافہ کرسکیں-  
     
  29-Sep-2020  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال کے لان میں پرانی کتابوں کے بازار کو باقاعدگی کے ساتھ لگانے اور توسیع دینے کی ہدایت کی ہے تاکہ شہریوں کو کم قیمت پر تاریخی اور نادر کتب دستیاب ہوسکیں اور کراچی میں کتابوں کے مطالعے کا رجحان پھر سے فروغ پاسکے،انہوں نے یہ ہدایت فریئر ہال کے لان میں لگائے جانے والے کتب بازار کے دورے کے موقع پر دی ، سینئر ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس سید خورشید شاہ، ڈائریکٹر کلچر شمس مسعودی اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کتب بازار کے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا اور کتابیں دیکھیں، انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ہاں کتابوں کی اہمیت کم ہوگئی ہے اور نئی نسل میں مطالعے کا رجحان کم ہوتا جا رہا ہے، ہمیں اس رجحان کو بڑھانے کی ضرورت ہے کیونکہ کتابیں علم و حکمت کا خزانہ ہوتی ہیں اور ان کی قدر کرنی چاہئے، انہوں نے کہا کہ صاحب علم اور صاحب کتب افراد معاشرے کی وہ محترم ہستیاں ہیں جو ہمیں ماضی، حال اور مستقبل سے آگاہی فراہم کرتی ہیں اور مثبت اور تعمیری اقدار کو پروان چڑھاتی ہیں، انہوں نے کہا کہ شہر میں کتب خانوں کی کمی کو دور کرنے کے لئے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ لائبریریز قائم کی جا رہی ہیں اور ہماری بھرپور کوشش ہے کہ مضافاتی علاقوں میں بھی اسٹریٹ لائبریریز قائم کی جائیں تاکہ سبھی لوگ اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے ہدایت کی کہ کے ایم سی کی لائبریریوں کی تزئین و آرائش اور کتابوں میں اضافہ کیا جائے تاکہ مطالعے کے شوقین لوگ اور طلبا و طالبات وہاں آکر اپنے علم میں اضافہ کرسکیں، انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ شہریوں نے اسٹریٹ لائبریریزکے قیام کو سراہا ہے اور اسے علم و ادب کی خدمت سے تعبیر کیا ہے، انہوں نے کہا کہ کتابوں سے دوستی ہماری روایت رہی ہے اور آئندہ بھی اسے زندہ رکھیں گے، معاشرے میں صحت مند اور تعمیری سوچ کو فروغ دینے میں لائبریریاں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہیں، ہمیں آج کی نئی نسل کو علم و ادب کی طرف لانا ہے اور اس کے لئے ایک ایسا ماحول بنانا ہے جس میں کتابوں کو اپنا ساتھی اور رفیق سمجھا جائے اور کتابوں کی صحیح معنوں میں قدردانی کی جائے، انہوں نے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں آج بھی بڑی تعداد میں کتابیں شائع ہوتی ہیں اور پڑھی جاتی ہیں، تمام تر جدت کے باوجود انہوں نے کتابوں سے رشتہ نہیں توڑا اور مسلسل اپنے علم میں اضافے کے لئے کوشاں ہیں جس کی بدولت ان کی ترقی کا سفر جاری و ساری ہے اور علم و ادب کو اس کا جائز مقام حاصل ہے، ہمیں بھی اسی طرح اپنے ملک میں کتابوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اور کوشش کرنی ہے کہ معاشرے کے ہر طبقے کو معیاری اور اعلیٰ ادب تک رسائی حاصل ہو اور اس کے لئے زیادہ سے زیادہ لائبریریاں قائم کرنی ہیں جو درحقیقت علم و ادب کا گہوارہ ہیں کیونکہ یہیں سے شعور و آگہی کی کرنیں پھیلتی ہیں۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard