Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میٹروپولیٹن کمشنر افضل زیدی نے کہا ہے کہ کراچی زولوجیکل اینڈ بوٹنیکل گارڈن ( چڑیا گھر) میں کھانے پینے کے اسٹالوں کے ٹینڈر کے طریقہ کار کو جلداز جلد مکمل کرایا جائے-  
     
  30-Sep-2020  
     
   
     
  میٹروپولیٹن کمشنر افضل زیدی نے کہا ہے کہ کراچی زولوجیکل اینڈ بوٹنیکل گارڈن ( چڑیا گھر) میں کھانے پینے کے اسٹالوں کے ٹینڈر کے طریقہ کار کو جلداز جلد مکمل کرایا جائے تاکہ یہاں آنے والے شائقین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں اور وہ اپنی من پسند کی اشیاء سے لطف اندوز بھی ہوسکیں، چڑیا گھر میں مزید پرندوں اور جانوروں کے اضافے کی ضرورت ہے، صوبائی حکومت کے میگا پروجیکٹ کے تحت جو ترقیاتی کام چڑیا گھر میں کرائے جارہے ہیں انہیں جلد از جلد مکمل کرالیا جائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی زولوجیکل اینڈ بوٹنیکل گارڈن ( چڑیا گھر) کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر کلچر اینڈ ریکریشن خورشید شاہ، ڈائریکٹرزو خالد ہاشمی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے، میٹروپولیٹن کمشنر افضل زیدی نے چڑیا گھر کا تفصیلی دورہ کیا، انہوں نے مختلف پنجروں میں جانوروں اورپرندوں کا معائنہ بھی کیا ، انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر میں صفائی ستھرائی کا ماحول بہتر ہے جبکہ یہاں موجود انتہائی قدیم درختوں کو دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے جن میں سے کئی درخت تو 200 سال سے بھی پرانے ہیں ، میٹروپولیٹن کمشنر افضل زیدی نے مزید کہا کہ چڑیا گھر کی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ یہاں آنے والوں کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ چڑیا گھر کو صاف ستھرا رکھیں اور دوران تفریح یہاں کسی بھی قسم کا کوڑا کرکٹ نہ پھیلائیں، ہم جتنا زیادہ خیال رکھیں گے چڑیا گھر اتنا ہی زیادہ خوبصورت بنتا چلا جائے گا، میٹروپولیٹن کمشنر افضل زیدی کو ڈائریکٹر زو نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی کا چڑیا گھر ملک بھر میں سب سے بڑا ہے جس کے 33 ایکڑ رقبہ میں سے 40 فیصد حصہ جانوروں اور پرندوں کے لئے مختص ہے جبکہ 60 فیصد حصہ سر سبز باغات، تالابوں، مغل گارڈن، کینٹین اور دیگر سہولیات کیلئے وقف ہے، انہوں نے بتایا کہ سالانہ تقریبا3 لاکھ افراد چڑیا گھر میں آتے ہیں، صوبائی حکومت کی جانب سے میگا پروجیکٹ کے تحت چڑیا گھر میں کرائے گئے کاموں کے پہلے فیز میں گیٹ نمبر پانچ اور گیٹ نمبر دو کے درمیان کوریڈور میں پارکنگ، ٹکٹ روم، انکلوژر نمبر چار، سات، آٹھ اور اس سے ملحقہ سامنے اور پیچھے کے روڈ سمیت اربن فاریسٹ ایریا مکمّل کیے گئے ہیں جبکہ انڈر گراؤنڈ اور اوور ہیڈ ٹینک سمیت ٹوائلٹ بلاک میں واقع دس واش روم بھی مکمّل کر لیے گئے ہیں، بقیہ کاموں کومالی سال 2020 / 2021 میں مکمّل کرنے کی کوشش کی جائے گی جن میں انکلوژر، ایڈمن بلاک، برڈ ایوریز، گیٹ نمبر ایک، لینڈ اسکیپنگ، پبلک ایورنیس سینٹر اور دیگر کام شامل ہیں، ڈائریکٹر زو نے مزید بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ کلفٹن کے ایکوریم ( مچھلی گھر) کو پہلے کی طرح فعال کردیں جس کے لئے وہ کوشش کررہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ کراچی کا یہ قدیم چڑیا گھر 1870 میں بنایا گیا تھا جہاں اس وقت مختلف اقسام کے 850 سے زائد جانور اور پرندے موجود ہیں جبکہ خوبصورت مچھلیوں سے آراستہ مچھلی گھر اور ریپٹائل ہاؤس بھی ہے، یہاں کشتی رانی کی سہولت کے ساتھ ساتھ ٹرین چلنے کے لئے مخصوص جگہ اور فن لینڈ بھی موجود ہے، انہوں نے بتایا کہ چڑیا گھر میں چھوٹے بڑے پنجروں کی مجموعی تعداد 125 ہے، یہاں انفارمیشن ڈیسک بھی بنائی گئی ہے تاکہ یہاں آنے والے افراد اپنی کسی گم شدہ چیز کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں جبکہ چڑیا گھر میں مختلف جانوروں اور پرندوں تک پہنچنے کے لئے ڈائریکشن بورڈز اور نقشے بھی آویزاں کئے گئے ہیں، واضح رہے کہ چڑیا گھر میں سو اور ڈیڑھ سو سال تک کے قدیم درخت موجود ہیں جن میں برگد، پیپل، نیم اور املی وغیرہ کے درخت شامل ہیں جبکہ برگد کے بعض ایسے درخت جو بہت بڑے حصے پر محیط ہیں ان میں اب بھی نئے سرے سے جڑیں نکل رہی ہیں اور برگد کے یہ قدیم درخت مزید پھیل رہے ہیں جس سے چڑیا گھر کے حسن میں اور بھی اضافہ ہورہا ہے، یہ تمام تر قدیم درخت برطانوی دور حکومت میں لگائے گئے تھے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard