Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں چمڑے کی صنعت ملکی زرمبادلہ کو بڑھانے کی زبردست استعداد رکھتی ہے-  
     
  30-Sep-2020  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں چمڑے کی صنعت ملکی زرمبادلہ کو بڑھانے کی زبردست استعداد رکھتی ہے، صنعت کار اور تاجر برادری پاکستانی چمڑے کے برانڈ کو دنیا بھر میں متعارف کرائیں اور اپنی مصنوعات کی سوشلائزیشن پر توجہ دیں تاکہ پاکستانی لیدر مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہواور یہ صنعت تیزی سے ترقی کرے، کورنگی میں لیدر انڈسٹری کے مسائل حل کئے جائیں گے اور علاقے میں سڑکوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آئے ہوئے پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن (سدرن زون)کے آٹھ رکنی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس کی سربراہی پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسلام کر رہے تھے جبکہ وفد کے دیگر ارکان میں پی ٹی اے انوائزمینٹل سوسائٹی کے صدر گلزار فیروز، نائب صدر پی ٹی اے طارق محمود، دانش خان، عزیز احمد، ریحان حنان، کامران حبیب اور رایان محمدشامل تھے، ملاقات کے دوران پی ٹی اے کے وفد نے کورنگی سیکٹر 7-A، پانچ ہزار روڈکے خستہ حال ہونے کی شکایت کی اور کہا کہ اس اہم سڑک پر قائم تجاوزات ہٹائی جائیں اور سڑک کے ساتھ گزرنے والے نالے کو بہتر بنایا جائے کیونکہ دنیا بھر سے صنعت کار اور تاجر یہاں آتے ہیں اور ان پر شہر کا اچھا تاثر قائم ہونا چاہئے، انہوں نے کہاکہ کراچی میں پی ٹی اے کے سدرن زون میں 250 سے 300 لیدر انڈسٹریز موجود ہیں، گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کی 21.4 بلین ڈالر کی مجموعی برآمدات میں لیدر انڈسٹری کا حصہ 650 ملین ڈالر رہا جس میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، انہوں نے بتایا کہ کورنگی صنعتی زون میں لیدر انڈسٹریز کے ویسٹ واٹر کو ٹریٹ کرنے کے بعد نالوں میں ڈالا جاتا ہے جس کے لئے یہاں ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ کمبائن ایفولینٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایا گیا ہے جس سے آلودگی کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد ملی ہے، انہوں نے کہا کہ کورنگی لیدر انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل سے یہ انڈسٹری تیزی سے ترقی کرے گی اور مقامی سطح پر روزگار کے مزید مواقع مہیا ہونے کے ساتھ ساتھ برآمدات کے ذریعے ملکی زرمبادلہ میں اضافہ بھی ہوگا، ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے وفد کے ارکان کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ لیدر کی صنعت میں ہم کسی سے پیچھے نہیںاگر کوشش کی جائے تو دیگر ممالک کی طرح ہماری لیدر مصنوعات بھی دنیا میں اعلیٰ مقام حاصل کرسکتی ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر سال عیدالاضحی پر بڑی تعداد میں قربانی کے جانوروں کی کھالیں حاصل ہوتی ہیں جنہیں لیدر انڈسٹری میں استعمال کے لئے سائنسی طریقے سے محفوظ اور ذخیرہ کرنا ضروری ہے اگر ہم اس طرف توجہ دیں تو اس حوالے سے ضائع ہونے والے 40 فیصد ریسورسز کو بچایا جاسکتا ہے جس سے اس صنعت کو فائدہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ کورنگی لیدر انڈسٹری کے متعلق جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے ان پر فوری توجہ دی جائے گی اور خاص طور پر علاقے کی سڑکوں کو بہتر بنائیں گے اور نالے کی صفائی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ کچرے کو اٹھانے اور علاقے میں صفائی ستھرائی اور شجر کاری کے لئے بھی انتظامات کئے جائیں گے تاکہ بہتر اور صحت بخش ماحول میں صنعتی سرگرمیاں جاری رہیں ، انہوں نے کہا کہ چمڑے کی صنعت ہمارے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس صنعت کو ترقی دینے کا مطلب ملکی ترقی اور خوشحالی میں حصہ ڈالنا ہے لہٰذا اس حوالے سے جو بھی اقدام ضروری ہوا کریں گے اور لیدر انڈسٹری کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard