Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے کہا ہے کہ تنخواہوں اور پینشن کی بروقت ادائیگی اور ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے بقایاجات میری ترجیحات میں شامل ہے-  
     
  01-Oct-2020  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے کہا ہے کہ تنخواہوں اور پینشن کی بروقت ادائیگی اور ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے بقایاجات میری ترجیحات میں شامل ہے اور ملازمین کے بقایا جات کی ادائیگی کے لئے ایک جامع رپورٹ بنا کر وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجی جارہی ہے تاکہ ان ملازمین کو جنہیں 2016 سے اب تک بقایا جات نہیں ملے ادا کئے جاسکیں، انہوں نے کہا کہ کے ایم سی سے پینشن حاصل کرنے والے ملازمین کو ہر ماہ فنڈز ملتے ہی ترجیحی بنیادوں پر ادائیگی کی جائے یہ ان کا حق ہے جو ہمیں بغیر کسی تاخیر کے ادا کرنا چاہئے، یہ بات انہوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ڈی ایم سیز کی مختلف یونینز کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پیش کردہ نکات پر مکمل غور ہوگا اور ان کے مسائل حل کئے جائیں گے،قبل ازیں جمعرات کی صبح بلدیہ عظمی کراچی کے ہیڈ آفس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ڈی ایم سیز کی مختلف یونینز جن میں کراچی میونسپل ورکرز الائنس، یونائٹیڈورکرز یونین، موٹر وہیکل ایکشن کمیٹی، پیپلز یونائیٹڈ ورکرز یونین، متحدہ ورکرز فرنٹ، مزدور اتحاد لیبر یونین، ڈی ایم سی ایسٹ اور ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے نمائندے پر مشتمل ایک وفد نے اپنے مطالبات پیش کرنے کے لئے ایڈمنسٹریٹر کراچی سے ملاقات کی، اس موقع پر مزدور رہنما کنیز فاطمہ، سید قاسم شاہ، محمد الیاس جدون، محمد احمد، صابر پرویز اور دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمی کراچی کے ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن و گریجویٹی فوری طور پر ادا کی جائے، دوران ملازمت انتقال کر جانے والے ملازمین کے گھر سے فوری طور پر ایک فرد کو نوکری دی جائے اور فائربریگیڈ عملے کا فائر رسک الاؤنس ادا کیا جائے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ احتجاج کرنا آپ کا حق ہے اور اپنے جائز مطالبات کے حق میں آپ نے آج پرامن احتجاج کیا، ہم بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ جو بھی ملازمین کا حق ہے وہ انہیں بغیر کسی مظاہرے یا احتجاج کے دیا جائے، انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ کے ایم سی کے معاملات کو بہتر کریں اور واضح تبدیلی بھی نظر آئے ، مسائل بہت ہیں جنہیں آہستہ آہستہ حل کریں گے، انہوں نے کہا کہ کے ایم سی اسپتالوں میں ادویات کی کمی کو دور کرنے کے لئے بین الاقوامی کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے اور انشاء اللہ بہت جلد ادویات کی کمی کو پورا کریں گے، ادارے مدد کرنے کے لئے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں جو ڈرائیورز اور مزدور کام کر رہے ہیں ان کو جو مسائل درپیش ہیں اس سلسلے میں بھی وہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ساتھ گفتگو کرکے ان کے مسئلوں کو حل کرائیں گے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard