Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے کہا ہے کہ معاشی سرگرمیوں اور تجارت میں خواتین کی شمولیت اور فعال کردار خوش آئند ہے-  
     
  04-Oct-2020  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا اکنامک حب اور تجارتی شہر ہے اس کی ترقی اور اس شہر کو لیبرل سٹی بنانے کا سہرا خواتین کے سر ہے، معاشی سرگرمیوں اور تجارت میں خواتین کی شمولیت اور فعال کردار خوش آئند ہے، انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ملکوں میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں، مہنگائی کے اس دور میں صرف مرد پر تمام معاشی بوجھ ڈال دینے سے ان کی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہے، یہ بات انہوں نے وومن چیمبر آف کامرس انڈسٹری ڈسٹرکٹ سائوتھ کی چوتھی سالانہ میٹنگ سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر شہناز وزیر علی، چیف ایگزیکٹو وومن چیمبر حنا منصب خان، نائب صدر بسمٰی بدر، شہناز رمزی، ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی ارشاد اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ہمارے مذہب نے خواتین پر معاشی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد نہیں کی ہے اور نہ ہی انہیں اپنے خاندان کی کفالت کرنے سے روکا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کی مجموعی تعداد میں خواتین نصف سے زیادہ ہیں اور اپنی نصف آبادی کو روزگار کے مواقع فراہم نہ کرنا ناا نصافی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواتین باصلاحیت ہیں اور مختلف شعبوں میں اپنے فرائض بحسن خوبی انجام دے رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ خواتین کے لئے تعلیم کے دروازے کھلے ہونے چاہئیں اور انہیں نا خواندہ رکھنا جہالت ہے، انہوں نے کہا کہ اپنے آنے والی نسل کو تعلیم و تربیت کے لئے خواتین کا با شعور اور تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے، کسی بھی بچے کے لئے ماں کی گود پہلے مدرسہ کی حیثیت رکھتی ہے ، انہوں نے کہا کہ کراچی میں کاروبار کے بے شمار مواقع موجود ہیں اور دنیا کے مختلف ممالک کے تاجر اور صنعت کار کراچی میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ہینڈ کرافٹ کو ترقی کی جائے اور گھریلو صنعت سے وابستہ خواتین کی ترجیحی بنیادوں پر حوصلہ افزائی کی جائے کیونکہ خواتین کی ایک بڑی تعداد گھریلو صنعت سے وابستہ ہے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو وومن چیمبر حنا منصب خان نے کہا کہ پاکستان میں اب تک وومن کے 16 چیمبرز قائم کئے جاچکے ہیں اور ان سے وہ خواتین مستفید ہورہی ہیں جن کا تعلق بزنس سے ہے انہوں نے کہا کہ خواتین کو اس سلسلے میں جو مسائل پیش آتے ہیں وومن چیمبرز انہیں حل کرنے کی کوشش کرتی ہے، نائب صدر وومن چیمبر بسمٰی بدر نے کہا کہ جیولری، فیشن اور گارمینٹس کے کاروبار کے مواقع کہیں زیادہ ہیں اس لئے خواتین کو ان شعبوں میں آنا چاہئے،اس موقع پروومن چیمبر ڈسٹرکٹ سائوتھ کی نومنتخب عہدیداروں سے چیف ایگزیکٹو وومن چیمبرز حنا منصب خان نے حلف لیا۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard