Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے کہا ہے کہ کورونا سے ابھی ہم جیتے نہیں ہیں البتہ جیت کے قریب ہیں اس لئے تمام احتیاطی تدابیر کو اپنا کر اس وباء کو شکست دے سکتے ہیں-  
     
  06-Oct-2020  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے کہا ہے کہ کورونا سے ابھی ہم جیتے نہیں ہیں البتہ جیت کے قریب ہیں اس لئے تمام احتیاطی تدابیر کو اپنا کر اس وباء کو شکست دے سکتے ہیں، کورونا وائرس نے دنیا بھر کو مشکلات میں مبتلا کررکھا ہے ، اللہ کا شکر ہے پاکستان اس سے بہت زیادہ متاثر نہیں ہوا تاہم ہم اس حوالے سے ایس او پیز پر عمل کریں تو اپنے آپ کو محفوظ کرسکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلاحی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ اور کراچی ہوسٹن سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قیوم آباد میں منعقدہ فری میڈیکل کیمپ کے دورے کے موقع پر کیا جہاں مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور انہیں دوائیاں فراہم کی گئیں جبکہ ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی اور دیگر معزز مہمانوں نے مستحقین میں راشن تقسیم کیا، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ہیلپنگ ہینڈ اور کراچی ہوسٹن سسٹر سٹی ایسوسی ایشن جس طرح شہر میں مستحقین کو امداد فراہم کر رہی ہے اسے خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یہ بڑا اچھا کام ہے جس میں حصہ لینے والے تمام ہی لوگ تعریف کے مستحق ہیں، ان تمام لوگوں نے کورونا ایمرجنسی اور دیگر بحرانوں میں لوگوں کی بھرپور مدد کی اور جو کردار ادا کیا اسے بھلایا نہیں جاسکتا اور اب تک اپنی خدمت کو جاری رکھے ہوئے ہیں، امید کرتا ہوں کہ یہ کام آئندہ بھی اسی طرح جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاحی خدمت کرنے والے ادارے قابل تحسین ہیں، لاک ڈائون اور بارشوں میں سماجی و فلاحی اداروں نے عوام کی بروقت مدد میں جو اہم کردار ادا کیا اسے فراموش نہیں کیا جاسکتا، مصیبت اور آزمائش کی گھڑی میں وہی معاشرے سرخرو ہوتے ہیں جہاں ضرورت پڑنے پر ایک دوسرے کی مدد کا جذبہ موجود ہو، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے میڈیکل کیمپ میں آنے والے شہریوں سے ملاقات کی اور کیمپ میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ اس طرز کے طبی کیمپ انتہائی مفید ثابت ہوتے ہیں کیونکہ یہاں زیادہ تر وہ لوگ آتے ہیں جو پرائیویٹ اسپتالوں میں مہنگے علاج کی استطاعت نہیں رکھتے یا مہنگی ادویات نہیں خریدسکتے، انہوں نے کیمپ کی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح اس کیمپ میں مختلف بیماریوں کی تشخیص اور ان کے علاج کی سہولت مہیا کی گئی ہے وہ دیگر سماجی تنظیموں کے لئے قابل تقلید ہونی چاہئے، ہم سب مل کر ایک دوسرے کے مسائل کے حل میں اپنے حصے کا کردار ادا کریں تو کوئی وجہ نہیں ہمارا معاشرہ ایک مثالی معاشرہ بن جائے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں موجود سماجی و فلاحی ادارے بہترین کام کر رہے ہیں اور خصوصاً تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ان کی خدمات کا سبھی اعتراف کرتے ہیں ، ہیلپنگ ہینڈ اور کراچی ہوسٹن سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کا جذبہ قابل تعریف ہے اور میں یہ تجویز کروں گا کہ شہر کے دیگر مقامات پر بھی ایسے میڈیکل کیمپ لگائے جائیں جن سے زیادہ سے زیادہ شہریوں کو مستفید ہونے کا موقع مل سکے، خاص طور پر ایسی جگہوں پر یہ کیمپ فائدہ مند ثابت ہوں گے جہاں کم آمدنی والا طبقہ رہائش پذیر ہے، انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شہریوں کو ہر ممکن بہتر طبی خدمات فراہم کر رہی ہے اور ہر اس ادارے کی مثبت کاوشوں میں تعاون کرے گی جو شہریوں کی مدد کے لئے آگے بڑھے گا،ہمیں صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دینی ہے اور اس کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard