Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  تھائی لینڈ کے قونصل جنرل Mr.Thatree Chauvachata نے منگل کی صبح ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی سے کے ایم سی ہیڈ آفس میں ملاقات کی-  
     
  06-Oct-2020  
     
   
     
  تھائی لینڈ کے قونصل جنرل Mr.Thatree Chauvachata نے منگل کی صبح ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی سے کے ایم سی ہیڈ آفس میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، تھائی قونصل جنرل نے اس موقع پر ٹرانسپورٹ، ایگریکلچر سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی پیشکش کی اور کہا کہ کراچی خوبصورت شہر ہے اور پاکستان کو ہم اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، تھائی لینڈ زرعی پیداوار اور پھلوں سبزیوں کو محفوظ کرنے اور ان کی صفائی اور پیکنگ کی جدید تربیت کے لئے پاکستانی نوجوانوں کو شارٹ کورسز کے لئے تھائی لینڈ بھیجے گا۔ تھائی قونصل جنرل نے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے تھائی لینڈ کی طرف سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی اور کراچی کی لائبریریوں کے لئے تھائی لینڈ کی جانب سے کتابیں عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا، ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے تھائی قونصل جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تھائی لینڈ دنیا کا تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک ہے، تھائی لینڈ نے اپنے ملک میں سیاحتی مقامات کو پرکشش اور باسہولت بنا کر پوری دنیا کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے، تھائی لینڈ کے جزیرے دنیا کے حسین ترین جزیروں میں شمار ہوتے ہیں، ان اقدامات کے باعث تھائی لینڈ میں سیاحت کی صنعت انتہائی ترقی یافتہ ہے اور اس سے قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ مشرق بعید کے ممالک میں تھائی لینڈ کی حیرت انگیز ترقی ہمارے لئے ایک عمدہ مثال ہے، اس ترقی اور استحکام کے پس پردہ بہترین اور بروقت اقدامات کے علاوہ تعلیم اور تحقیق کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری ہے جس نے ملک میں خواندگی کی شرح کو سو فیصد بنایا اور صنعتی و زرعی میدان میں قابلِ تحسین کامیابیوں کے دروازے کھول دیئے، انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ کے شہروں کا انفراسٹرکچر پبلک ٹرانسپورٹ، صفائی ستھرائی اور امن و امان مثالی ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا کمرشل کیپیٹل ہے جہاں متعدد کثیر الملکی کمپنیوں کے صدر دفاتر قائم ہیں اس کے علاوہ یہاں واقع صنعتی زونز قومی برآمدات میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، کراچی اپنے موزوں جغرافیائی محل وقوع کے اعتبار سے تجارتی سرگرمیوں کا مرکز ہے اور خطے میں خصوصی اہمیت رکھتا ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے کہا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ اور تعلیم کے شعبے میں تعاون کی وسیع گنجائش ہے جبکہ جدید ٹیکنالوجی میں مقامی نوجوانوں کی تربیت سے کراچی اور پاکستان کو بہت فوائد حاصل ہوں گے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ شہر کی ترقی کے لئے تھائی لینڈ کے تعاون سے استفادے کے بہترین نتائج آئیں گے اور ہم جلد ہی مشترکہ منصوبوں پر کام شروع کریں گے جس سے شہریوں کا معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور کراچی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا. ملاقات کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے تھائی لینڈ کے قونصل جنرل کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دورے کی یادگار کے طور پر کے ایم سی کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard