Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر Mike Nithavrianakis نے بدھ کی صبح بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر کا دورہ کیا-  
     
  07-Oct-2020  
     
   
     
  برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر Mike Nithavrianakis نے بدھ کی صبح بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر کا دورہ کیا اور ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی سے ملاقات کی، برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے اس موقع پر کراچی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، ٹرانسپورٹ اور پینے کے صاف پانی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے لئے دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان شعبوں میں برطانیہ کراچی کے ساتھ تعاون کرے گا، ایکسپورٹ اورینٹڈ فنڈ سے پاکستان کی مالی امداد کی جائے گی، انہوں نے کراچی میں لائبریریز کو اپ ڈیٹ کرنے اور اسٹریٹ لائبریریز کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی کی لائبریریوں کے لئے برطانیہ کی حکومت کتابیں اور دیگر تکنیکی معاونت فراہم کرے گی،ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے کراچی کی بہتری اور مختلف شعبوں میں تعاون پر برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ ابتداء سے ہی گہرے مراسم ہیں، برطانوی تعلیمی اداروں میں پاکستانی طلباء کی ایک بڑی تعداد زیر تعلیم ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کر رہا ہے جس میں مزید وسعت کی گنجائش ہے، ہماری خواہش ہے کہ برطانوی اداروں کی اپنے شعبے میں مہارت اور تجربے سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کیا جائے، ترقی پذیر ممالک کے لئے ایسی معاونت بیحد اہمیت رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر اور صنعتی و تجارتی مرکز ہے، کراچی میں پورے ملک سے لوگ روزگار کے لئے آتے ہیں کیونکہ یہاں بڑے پیمانے پر صنعتی اور کاروباری زونز قائم ہیں جس کی بدولت کراچی کو قیام پاکستان کے بعد سے ہی خاص اہمیت ملی اور یہ شہر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ترقی کرتا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شہریوں کو ہر ممکن بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے، کراچی میں سڑکوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جا رہا ہے جبکہ صحت و تعلیم کے شعبوں میں بھی مختلف سطحوں پر کام جاری ہے، برطانیہ کے اشتراک سے کراچی میں مختلف شعبوں کو تیزی سے ترقی دی جا سکتی ہے اور امید ہے کہ جلد ہی اس پر کام شروع ہو گا، برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے اس موقع پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مرکزی عمارت کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا اور عمارت کی خوبصورتی اور دلکشی کو بے حد پسند کیا، انہوں نے کہا کہ کراچی شہر اہمیت کا حامل ہے اور برطانیہ کراچی کی ترقی چاہتا ہے تاکہ کراچی کے شہریوں کو مزید بہتر سہولیات میسر آئیں۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard