Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے اہل سنت رابطہ کونسل اور دعوت اسلامی (فیضان مدینہ)کے وفد سے بات چیت کی -  
     
  07-Oct-2020  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے کہا ہے کہ ربیع الاول کے انتظامات کے لئے تمام متعلقہ اداروں سے رابطہ ہے باہمی اشتراک سے ربیع الاول کے جلوس اور اجتماعات کے انعقاد کے لئے سہولیات مہیا کی جائیں گی، تمام انتظامات کا خود جائزہ لوں گا اور اس سلسلے میں منتظمین کی مشاورت سے کام کریں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے اہل سنت رابطہ کونسل اور دعوت اسلامی (فیضان مدینہ)کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، دعوت اسلامی کے وفد کی سربراہی محمد یعقوب عطاری کر رہے تھے جبکہ وفد میں کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ عطار، عبدالرحمن عطاری، محمد حنیف، اویس رضا عطاری اور عمران عطاری شامل تھے،وفد کے اراکین نے ربیع الاول کی تیاریوں کے لئے سلسلے میں انتظامات اور شہری مسائل کے حل کے حوالے سے بات کی اور انہیں جلد از جلد مکمل کرنے کی درخواست کی، دعوت اسلامی کے وفد نے کہا کہ شہر میں 24 صفر سے لے کر 13 ربیع الاول تک ربیع الاول کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے جن میں شہریوں کی ایک بہت بڑی تعداد شرکت کرتی ہے لہٰذا اس کے پیش نظر مساجد اور اجتماعات کی جگہوں پر سڑکوں کی استرکاری، روشنی کے انتظامات اور دیگر ضروری امور پر توجہ دی جائے، انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے راستے بھی ہموار کئے جائیں اور جہاں جہاں ضرورت ہے وہاں سڑکوں کی مرمت کی جائے تاکہ جلوس کے شرکاء کو سہولت ملے، انہوں نے گرومندر چوک پر جامع مسجد کنزالایمان کے سامنے روڈ کی کارپیٹنگ اور شاہ فیصل کالونی میں گرین ٹائون میں استرکاری اور دیگر کاموں کو جلد مکمل کرنے کی درخواست بھی کی، دعوت اسلامی کے وفد نے اس موقع پر کے ایم سی کے ساتھ مل کر سڑکوں کی استرکاری کے کام میں حصہ لینے کی خواہش ظاہر کی اور ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی کو فیضان مدینہ کے دورے کی دعوت دی جسے قبول کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ وہ جلد ہی ربیع الاول کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کریں گے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ربیع الاول کے اجتماعات اور جلوسوں کے پرامن اور بہترین انعقاد کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں کو اس حوالے سے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں، اہل سنت رابطہ کونسل کے نمائندوں نے ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی سے ملیر اور کورنگی کے علاقوں میں ربیع الاول کے بہتر انتظامات کرنے اور سڑکوں کو ٹھیک کرنے کی درخواست کی اور اس سلسلے میں اپنی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ربیع الاول کے جلوس اور اجتماعات کے منتظمین سے کہا کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں تاکہ انہیں درپیش تمام مسائل خوش اسلوبی سے حل کئے جاسکیں، انہوں نے کہا کہ ربیع الاول ہمارے لئے مقدس مہینہ ہے اور پورے ملک میں اس موقع پر مذہبی اجتماعات اور جلوس منعقد ہوتے ہیں جن میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد جوش و خروش کے ساتھ شرکت کرتی ہے اور رسول کریم ﷺ کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا جاتا ہے، انہوں نے وفد کے نمائندوں سے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی ربیع الاول کے موقع پر اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے گی اور شہر کے ہر حصے میں جلوس کے منتظمین کی مشاورت سے ایسے انتظامات کئے جائیں گے جو ہمارے مذہبی تہواروں کے شایان شان ہوں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ کراچی کے شہری بھی اس سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے اور ہم سب مل کر ربیع الاول کے جلوس اور اجتماعات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard