Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے شہر میں کوویڈ۔19 سے بچائو کے لیے آگاہی مہم شروع کرنے کے متعلق بلدیہ کراچی کی قرارداد کی منظوری دے دی ہے-  
     
  28-Oct-2020  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے شہر میں کوویڈ۔19 سے بچائو کے لیے آگاہی مہم شروع کرنے کے متعلق بلدیہ کراچی کی قرارداد کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت کے ایم سی کے مختلف محکمے جن میں میڈیا مینجمنٹ ، کلچر اینڈ اسپورٹس اور میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ شامل ہیں مشترکہ طور پر کورونا سے بچائو کی مہم چلائیں گے،کورونا وائرس سے بچائو کے لئے یہ آگاہی مہم SLGA 2013 کے پارٹ II ، سیکشن 7 میڈیکل ایڈ اینڈ ریلیف اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے ذیلی سیکشن (c) اور (d) اور پبلک ہیلتھ کے سب سیکشن (48) اور (49) کے تحت شہریوں کو احتیاطی تدابیر کی آگاہی کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے شروع کی جا رہی ہے جس کے دوران پبلک مقامات پر شہریوں کو سماجی فاصلہ رکھنے اور حفاظتی ماسک کے استعمال سمیت دیگر احتیاطی تدابیر بتائی جائیں گی،ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کوویڈ۔19 وبا کی دوسری لہر کے باعث شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں کیونکہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران مریضوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے،ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ عالمی ادارۂ صحت کوویڈ۔19 کو عالمی وباء قرار دے چکا ہے اورگزشتہ سال دسمبر میں چین کے شہر ووہان میں تشخیص ہونے والا کورونا وائرس 200سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے کہا کہ پاکستان میں مؤثر اقدامات اور بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی وجہ سے اس مرض کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم ابھی خطرہ ٹلا نہیں ہے لہٰذا کورونا کے خلاف مکمل کامیابی حاصل کرنے کے لئے شہری ہرممکن احتیاط سے کام لیں کیونکہ صحت کی حفاظت ہر چیز سے بڑھ کر ہے، انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچائو کی آگاہی مہم اسی مقصد کے تحت چلائی جا رہی ہے اور بلدیہ عظمیٰ کراچی اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی ، جس کے لئے ہر سطح پر یہ مہم چلائی جائے گی اور کوشش ہوگی کہ عوامی مقامات پر زیادہ سے زیادہ لوگوں تک رسائی کی جائے اور ان تک یہ پیغام پہنچایا جائے کہ کورونا کے خلاف ہماری جنگ ابھی جاری ہے ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ کورونا وائرس سے بچائو کی یہ مہم مفید ثابت ہوگی اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے حوالے سے معلومات حاصل ہوسکیں گی اور ہم سب مل کر اس موذی بیماری سے مکمل نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard