Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی کی نگرانی میں فریئر ہال میں سی ایس ایس کے امتحانات کی تیاری کے لئے سی ایس ایس کارنر کا زبردست خیر مقدم-  
     
  31-Oct-2020  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی کی نگرانی میں فریئر ہال میں سی ایس ایس کے امتحانات کی تیاری کے لئے قائم کئے گئے سی ایس ایس کارنر کا شہریوں نے زبردست خیر مقدم کیا ہے اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد میں کلاسز کے لئے کے ایم سی سے رجوع کیا ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے والدین کی خواہش پر المرکز اسلامی عائشہ منزل فیڈرل بی ایریا میں دوسرا سی ایس ایس کارنر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جہاں فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، بفرزون اور ملحقہ آبادیوں کے نوجوان طلبہ و طالبات داخلہ لے سکیں گے اور انہیں سی ایس ایس کے امتحانات کی تیاری کے سلسلے میں سینئر بیوروکریٹس، پروفیسرز، ریٹائرڈ اعلیٰ افسران، سیکریٹریز اور انتظامیہ سے وابستہ اعلیٰ شخصیات اپنے مشاہدات اور تجربات کی روشنی میں طلبہ کو تعلیم دیں گے اور کائونسلنگ کریں گے، اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر سائوتھ ارشاد سودھر نے فریئر ہال میں طلبہ کی کائونسلنگ کی اور طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ ملازمت اختیار کرنے کے لئے سی ایس ایس کے امتحان پاس کرنا ضروری ہے اور آپ کی محنت، توجہ، لگن اور جذبہ ہی آپ کو کامیابی سے ہمکنار کرسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی کامیابی کے حصول کے لئے سخت محنت اور جدوجہد کی ضرورت ہوتی ہے اور مستقل مزاجی کے ساتھ وسیع مطالعہ ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ امتحانات کی تیاری کے لئے سی ایس ایس کے کورس پر فوکس کریں اور غیر ضروری مطالعے سے پرہیز کریں، انہوں نے کہا کہ آنے والے کل میں ملک کی باگ دوڑ آپ کے ہاتھوں میں ہوگی اس لئے آج کے نوجوانوں کو بھر پور تیاری کرنی چاہئے اور اپنے آپ کو مستعد اور چاک و چوبند رکھیں اور اپنے ہدف کے حصول کے لئے سرتوڑ کوشش کریں، انہوں نے کہا کہ کراچی میں اپنی نوعیت کا پہلا کامیاب تجربہ ہے اور کے ایم سی نے طلبہ و طالبات کو کتابوں سمیت ہر قسم کی سہولیات مفت فراہم کی ہیں، ڈپٹی کمشنر ارشاد سودھر نے اس موقع پر طلباء کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے ۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard